islami banking system course
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

دو سالہ تخصص فی الفقہ والاقتصاد الاسلامی کورس

جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے   اقتصاد اسلامی  ڈیپارٹمنٹ کے تحت    دو سالہ فقہ اسلامی   اور  اسلامی نظام  بینکاری کورس میں داخلے جاری ہیں

موجود دور کےعصری تقاضو ں   سے ہم آہنگ جامعۃا لمدینہ  دعوت اسلامی کا وہ تعلیمی ادارہ ہے جہاں قدیم علوم اسلامیہ کےساتھ عصری علوم کی تعلیم وتربیت   بھی دی جاتی ہے۔اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے اسکالرز  زندگی کے مِختلف شعبوں میں دینی وملی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

اسلامی بینکاری اور اسلامی نظام  اقتصاد  کے بڑھتے ہوئے رجحانات  کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے تحت ایک منفرد اور جدید  دور کے علمی تقاضو ں      کے مطابق   فقہ الاسلامی و الاقتصاد الاسلامی  میں  مہارت حاصل کرنے کےلئے دو سالہ  کورس  کا آغاز کیا جارہا ہے۔

تخصص فی الفقہ  و الاقتصاد الاسلامی  کورس میں اسلامی فنانس   ، فقہ المعاملات  ،جدید بینکاری، مختلف کمپنیز  اورمارکٹس  کے کاروباری معاملات، امپورٹ اور ایکسپورٹ ، سیل ٹیکس، انکم ٹیکس،اسٹاک ایکسچینج،  اسلامی اسکریننگ کرائیٹیریا    کی معلومات کے  علاوہ فتوی نویسی کی عملی  مشق وتدریب بھی کروائی جائے گی۔

جامعۃ المدینہ   کے شعبہ اقتصادیات کے تحت  تخصص فی الفقہ و الاقتصادی الاسلامی میں رجسٹریشن     کروانے کی آخری تاریخ 19 اپریل 2024 ہے ۔داخلہ لینے والے طلبا کو معقول وظیفہ اور  قیام وطعام کی سہولیات بھی فراہم  کی جائے گی۔

اسلامی بینکاری  کے بارے میں مکمل معلومات اور فقہ اسلامی میں مہارت حاصل کےلئے جلد رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کیجئے ۔

اس کورس سے متعلق مزید معلومات کےلئے 0333 3009190 پر رابطہ   بھی کرسکتے ہیں۔