italy ka deeni dora 2024
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

اٹلی کا دینی دورہ - 2024

نگران شوری جناب حاجی عمران عطاری  اور رکن شوری جناب عبد الحبیب عطاری   10 اور 11 اگست    اٹلی کا دینی دورہ کریں گے۔

  دعوت اسلامی   کی جہد مسلسل  کانتیجہ  ہےکہ  دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں عالمی مدنی مرکز  فیضان مدینہ کی علمی وروحانی  برکتیں   اپنے فیض لٹارہی ہیں، عرب وعجم    میں دینی تعلیمات پر عمل کاشعور پیدا کرنے کےلئےلگاتار  مدنی قافلے مدنی مرکز سے  شہر شہر ملک ملک روانہ ہورہے ہیں۔اگست 2024  میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران  مبلغ اسلام جناب مولانا محمد عمران  عطاری  اور مولانا عبد الحبیب عطاری    مدنی قافلہ    میں اٹلی کا دینی دورہ کریں گے۔عمران عطاری نگران مجلس شوری اور  جناب عبد الحبیب عطاری صاحب   10اور 11 اگست 2024    دودن اٹلی میں  رہ کر دعوت اسلامی کے دینی مرکز فیضان مدینہ اٹلی میں عاشقان رسول  کی دینی تربیت  فرمائیں گےاور نیکی کی دعوت دینے کےلئے اٹلی کے مختلف شہروں اور علاقوں کا دینی دورہ  کریں گے۔