jamia tul madinah mein naye talimi session ka aghaz
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مدنی مذاکرہ اور افتتاحِ بخاری شریف

جامعات المدینہ  انسٹیٹیو ٹ  کے نئے  تعلیمی سیشن 2024   کے آغاز میں جناب مولانامحمد الیاس قادر ی    دورٔ حدیث کے طلبہ وطالبات  کےلئے  درس حدیث کا آغاز   افتتاح  صحیح بخاری   سے کریں گے۔

  جامعات المدینہ  پاکستان اور بیروں  ملک  کی تمام جامعات المدینہ    کے طلبہ  وطلبات  کےلئے ہرنئے تعلیمی  سال کے آغاز میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں   تربیتی نشست کا اہتمام کیا جاتاہے  اس نشست میں در س نظامی  یعنی عالم کو رس   کے سینئر اسٹوڈینٹس  کو عملی میدان   میں قدم رکھنے سے پہلے علمی استعداد  بڑھانے اور دینی تعلیمات کے مطابق عمل کرنے   کےلئے ذہن سازی وکردار سازی کی جاتی ہے ۔جامعات المدینہ   پاکستان اور  جامعات المدینہ انٹرنیشنل    انسٹیٹیو   ٹ کے   آخری سال کے طلبہ وطلبات   کو یہ اعزاز بھی ملتا ہے کہ انہیں دورۂ حدیث کی کلاس  کا    پہلا سبق  عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی  شخصیت  امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس قادری    پڑھاتے ہیں  اور باقاعدہ  علما و مفتیان کرام  کی موجودگی میں ایک علمی مجلس   جیسے دعو ت اسلامی کی اصلاح میں مدنی مذاکرہ کہتے ہیں   کا اہتمام کیاجاتا ہے۔اس علمی مذاکرہ میں امیر اہلسنت     طلبہ کے ذہن میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات  دیتے ہیں،طلبہ اور مدنی چینل کے ذریعے سننے والی طالبات  کو پندو نصائح  سے نوازتے ہیں، علم کی اہمیت اور حاصل کردہ علم  پر عمل پیرا ہونے   کی تلقین کرتے ہیں، عالم باعمل ہونے کی ترغیب  کے ساتھ باوقار زندگی  گزارنے کے اسلوب بھی امیر اہلسنت سکھاتے ہیں ساتھ ہی  دعوت اسلامی    کی دینی جد وجہد  کی تاریخ بتا کر دینی کاموں  میں دلچسپی لینے اور افراد معاشرہ  نیز ملک وملت  کی خدمت کا ذہن بھی دیا جاتا ہے۔ سالہائے گزشتہ کی طرح   امسال  بھی   عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بروز ہفتہ   20 اپریل  سال 2024  کے نئے تعلیمی سیشن   کے آغاز میں امیر اہلسنت دورۂ حدیث کے خوش نصیب  طلبہ وطالبات کو  صحیح بخاری      کی پہلی حدیث پڑھا  درس حدیث کا  آغاز بھی کریں گے۔آپ بھی درس حدیث شریف میں شامل ہونے کےلئے  ہفتہ کی رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تشریف لائیں اور مدنی مذاکرہ میں شرکت کے ساتھ  امیر اہلسنت  سے بخاری شریف کا پہلا درس     سننے کی سعادت حاصل کریں۔ہفتہ کی رات ہونے والے مدنی مذاکرہ  اور افتتاح بخاری شریف کی پروقار تقریب  میں  پاکستان کے  مخؒتلف شہروں اور بیرون ملک جامعات المدینہ کے تمام طلبہ وطالبات مدنی چینل کے ذریعے  شرکت کریں گے۔