دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

تقریب تقسیم انعامات

کنز المدارس  بورڈ   کے  پوزیشن ہولڈرز کی تقریب تقسیم انعامات 8 مئی کو جناح کنوشن سینٹر اسلام آباد منعقد ہوگی

دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنز المدارس  کےتحت 2024 میں جامعات المدینہ  پاکستان بھر سے ہزاروں طلبا وطالبات نے  درس نظامی عالم کورس  کے امتحانات دیئے اور جن طلبا وطالبات نے عالم کورس کے مختلف درجات میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے  کنز المدارس بورڈ میں  پوزیشن حاصل کیں ان طلبا وطالبات کے اعزاز میں کنز المدارس بورڈ کے تحت جناح کنونشن حال اسلام آباد میں ایک تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جارہی ہے۔ تقسیم انعامات کی اس پروقار تقریب میں  مفکر اسلام ،مبلغ اسلام، دینی ومذہبی رہنما نگران مرکزی مجلس شوری حضرت مولانا محمد عمران عطاری قادری بھی شرکت کریں گے اور خصوصی لیکچر بھی دیں گے۔8 مئی 2024  اسلام آباد جناح کنونشن سینٹر میں ہونے والی تقریب تقسیم انعامات میں  شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم عطاری کے علاوہ اور بھی سماجی ،سیاسی اور دینی شخصیات  شرکت کرکے طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کریں گی۔