دعوت اسلامی کا مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر
دعوت اسلامی نے جہاں دیگر شعبہ جات میں دینی خدمات کا کام بخوبی سرانجام دیا
12 نومبر کو کسان اجتماع میں ایف جی آر ایف 2000 ایکٹر زمین کاشت کرنے کے لئےکسانوں میں گندم بیچ تقسیم کر ے گی
سیلاب سے متاثرہ غریب کمزور کسان کی زندگی کادارو مدار ان کی زمین کی پیدار پر ہوتا ہے اور اگرکھیت کی آبیاری بروقت نہ کی جائے تو کھیت کی پیدار متاثرہوتی ہے جس سے کسان کی زندگی مشکل کاشکار ہوجاتی ہے اور موجودہ حالات میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور قدرتی آفات کی وجہ غریب کسان طبقہ کے پاس زمین کی پیدوار بڑھانے کےلئے بیچ کےلئے پیسے نہیں زمین ہے پر ہل چلانے کےلئے ،بیچ بونے کےلئے وسائل کی کمی ہے اور جب زمین کی پیدوار نہیں ہوگی تو ملک خوشحال کیسے ہوگا۔دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں کاشعبہ ایف جی آر ایف نے راجن پور کے غریب کسانوں کی دینی تربیت اور ان کے درمیان گندم کے بیچ کی تقسیم کےلئے کسان اجتماع رکھا ہے جس میں مبلغ دعوت اسلامی حاجی شفاعت علی عطاری خصوصی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔راجنپور میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مد د اور بروقت گند کی کاشت کےلئے ایف جی آر ایف دوہزار زمین کاشت کرنے کےلئے گند م بیچ تقسیم کرے گا ۔ راجنپور میں ہونے والے کسان اجتماع اور گندم بیچ کی تقسیم کے حوالے سے آپ بھی غریب کسانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں تو ایف جی آر ایف سے +92311111122 UAN:021 111113473 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں۔