korangi mein madani clinic ka iftitah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

کورنگی میں مدنی کلینک کا افتتاح

اہل کورنگی کےلئے ایف جی آر ایف  کی طرف سے مدنی کلینک کا افتتاح

ایف جی آر ایف کی سماجی خدمات کا دائرہ کار مزید بہتری کی طرف گامزن ہے اس مہنگائی کے دور میں صحت مند زندگی کاحصول ایک خواب بن چکا ہے جس کو پوراکرنا کسی بھی فرد کےلئے انفرادی طور پر ممکن نہیں ہے لیکن ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے سماجی خدمت کے شعبہ نے غریب کے خواب کو پوراکرنے کےلئے عملی کوشش کی اور کورنگی کے غریب ، مڈل کلاس طبقہ کو میڈیکل کی بہترین سہولیات پہنچانے  کےلئے ایک شاندار قدم اٹھایا ۔چنانچہ  کورنگی علاقہ کے مکینوں کےلئے ایف جی آر ایف کی جانب سے مدنی کلینک کا آغاز کیا جارہے جس کی افتتاحی تقریب  29ستمبر2024 بروز اتوار شام 5:00 کورنگی نمبر 3اسٹاپ نذر گلستان نذیر چورنگی میں ہوگی ۔ مدنی کلینک کورنگی برانچ کی افتتاحی تقریب میں خصوصی طورپر مذہبی اسکالر عالمی شہر ت ہافتہ مبلغ دعوت اسلامی جناب مولانا عبد الحبیب عطاری شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ حاجی عبد الحبیب عطاری ایف جی آر ایف کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں اور وہ خود اہل کورنگی کی عوام کو مدنی کلینک کا تحفہ دیں گے۔مدنی کلینک کی افتتاحی تقریب میں جناب عبد الحبیب عطاری رکن شوری دعو ت اسلامی خصوصی بیان بھی کریں گے۔