kot mithan mein haftawar ijtima
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

کوٹ مٹھن میں ہفتہ وار اجتماع

حضرت خواجہ غلام فرید کے عرس کے موقع پر10 اکتوبرکو کوٹ مٹھن میں دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوی حاجی محمد اظہر عطاری بیان فرمائیں گے

 پنجاب کے شہر کوٹ مٹھن سے تعلق رکھنے والے عظیم صوفی شاعر بزرگ حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ علیہ    کا تاریخی نام خورشید عالم یعنی ساری دنیا کا سورج ہےیقینا آپ کا نام پوری دنیا میں آپ کی شاعری اور روحانی تعلیمات سے روشن ہوا ۔حضرت خواجہ غلام فرید ہفت زبان شاعر تھے یعنی آپ  کوکل سات زبانوں کا شاعر بھی کہاجاتا ہے آپ نے اپنی صوفیانہ شاعری کےذریعے واحدانیت کے اسرار و حقائق سے دنیا کو روشناس کیا ،آپ گوشہ نشین بزرگ تھے خلائق دنیاسے دور ہمہ وقت عبادت، ریاضت اور مجاہدات میں وقت گزارتے اسیلئے آپ کی شاعری میں راہ عشق حقیقی میں خود کو فنا کرنے کے تذکرے ملتے ہیں۔ ربیع الاخر میں آپ کا عرس کئی سالوں سے منایاجاتا ہے ۔چنانچہ آپ کے عرس کے موقع پر دین کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے کےلئے دعوت اسلامی کاسنتوں بھرا اجتماع 10 اکتوبر کو ذیشان میرج ہال نزد ریلوے پھاٹک کوٹ مٹھن شریف میں ہوگا جس میں خصوصی بیان کےلئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی محمد اطہر عطاری تشریف لائیں گے۔10 اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء  ذیشان میرج ہال نزد ریلوے پھاٹک کوٹ مٹھن شریف میں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرکے حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ کو ایصال ثواب  کرنے کا اہتمام کریں۔