lahore mein ijtimah e ghousia program
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

لاہور میں اجتماعِ غوثیہ پروگرام

فیضان مدینہ کاہنہ نو ،لاہور میں اجتماع غوثیہ پروگرام میں نگران پاکستان مشاورت جناب حاجی محمد شاہد عطاری بیان فرمائیں گے

 ربیع الثانی کو اولیاء کا مہینا بھی کہا جاتاہے کہ اس میں بہت سارے اولیا کے اعراس آتے ہیں اور اس مہینے میں قطب الاقطاب سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس بھی خاص تزک واحتشام کے ساتھ دنیا بھرکے روحانی سلسلہ منعقد کرتے ہیں اسیلئے ربیع الاخر میں سیرت اولیاء ،کانفرنس ، محافل ، اجتماعات بعنوان غوث اعظم کثرت سے ہوتے ہیں۔ شیخ عبد القادر جیلانی المعروف غوث پاک ،غوث اعظم،فخر اولیاء سرتاج اولیاء بلند پائے کے ولی تھے بارگاہ الہی کے مقربین بندوں میں سے تھے آپ نے احیائے دین کےلئے ایسے تجدیدی کارنامے سرانجام دیئے جو آج تک قابل تقلید ہیں۔آپ کی تعلیمات سے ہزاروں لوگ راہ راست پر گامزن ہوئے، آپ کے افکار ونظریات سے متاثر ہونے والے اپنے وقت کے امام کہلائے۔آپ نے معاشرےکے سدھار کے لئے علم کو پروان چڑھایا،کردارسازی پر توجہ دی اور معاشرتی بگاڑ کا شکار لوگوں کی ذہن سازی کرکے انہیں اچھا کردار اپنانے کی تعلیم دی۔حضور غوث اعظم کی عرس کی تقریبات کے حوالے سے ایک پروگرام اجتماع غوثیہ کے نام سے فیضان مدینہ کاہنہ نو ، لاہور میں بھی 14اکتوبر بروز پیر کو ہوگا جس میں خصوصی شرکت دعوت اسلامی پاکستان مشاورت کے نگران جناب حاجی محمد شاہد عطاری کریں گے۔رکن شوری جنا ب محمد شاہد عطاری اجتماع غوثیہ میں سیرت غوث اعظم، کرامات غوث اعظم، تعلیمات غوث اعظم پر پورسوز بیان بھی فرمائیں گے۔رات 10:30pm بروز پیر 14 اکتوبر کو لاہور میں اجتماع غوثیہ میں سنتوں بھرا بیان سننے ضرور تشریف لایئے۔