learning management system
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

لرننگ مینجمنٹ سسٹم ایپ

2ستمبر یوم دعوت اسلامی کے تاریخی دن کے موقع پر دعوت اسلامی کے تمام تنظیمی ذمہ داران کےلئے پاکستان مشاورت آفس کی طرف سے لرننگ مینجمنٹ سسٹم (LMS)  ایپ  متعارف کروائی جائےگی۔

2ستمبر 1981  کو عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت جناب مولانا محمد الیاس عطار قادری نے امت مسلمہ کا ٹوٹاہوا رشتہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے جوڑنے کےلئے ایک ایسی علمی وروحانی ،تبلیغی اور فلاحی تحریک کی بنیاد ڈالی جس نے اپنے قیام کے چند سالوں بعد ہی علم دین کی ایک ایسی شمع فروزاں کی جس نے دنیا کی جہالت کے اندھیروں کو اجالوں میں بدل دیا۔لاکھوں لوگوں کی زندگی میں دین پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ پیدا کرنے والی عظیم تحریک دعوت اسلامی نے اپنے قیام کی تینتالیس سالہ دینی جدوجہد کے بعد دنیا کو ڈیجیٹل اندار میں دین کا پیغام دیا۔تقریبا چالیس ملین سےزائد دنیا میں بسنے والے لوگ آئی ٹی دیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی پیش کردہ موبائل ایپلی کیشنز، ویب سائٹس اور دیگر ڈیجیٹل دینی پروگرامز سے استفادہ کررہے ہیں۔ دور جدید کے تمام انفارمیشن ٹیکنولوجی کے ذرائع کو دعوت اسلامی نے بہتر سے بہتر انداز میں بروئے کار لاکر تبلیغ دین کے لئے استعمال کیا اور کم وبیش 200سے زائد ممالک کےلوگ دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسسز سے علمی استفادہ کررہے ہیں۔ چنانچہ آنے والے 2ستمبر 2024 کے خوشیوں بھرے اور تشکر آمیز لمحات میں دعوت اسلامی اپنے تمام تنظیمی ذمہ داروں کو LMS Dawateislami App کے نام سے علم دین سیکھنے کےلئے ایسا پلیٹ فارم مہیا کررہی ہے جس کےذریعے دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے تنظیمی نظم ونسق کے تحت خدمت دین کا کام کرنے والے افراد ڈیجیٹل موبائل ایپ کےذریعے مختلف کورسسز کرسکیں گے۔دعوت اسلامی نے علم دین سے ہر شخص کو مستفید کرنے کےلئے جو دینی ،فلاحی، سماجی ، اخلاقی ، علمی ،روحانی کوششیں کیں ان تمام کاوشوں کو انفارمیشن ٹیکنولوجی کے جدید ڈیجیٹل ذرائع کوصورت میں دیکھنے کےلئے 40سے زائد شعبہ جات کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔