madani muzakara
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مدنی مذاکرہ ۔ 21 دسمبر 2024

اہل ایمان کی علمی فکر روحانی تربیت پرمشتمل فکروعمل ،علم وآگہی ،شعور حیات،تعلیم اسلام اور بے شمار دینی ودنیاوی موضوعات پر  امیر اہلسنت کے ساتھ سوال وجواب کا منفرد سلسلہ مدنی مذاکرہ

ہر ہفتہ  بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ایک ایسی علمی نشست منعقدہوتی ہےجس میں عالم اسلامی کی مایہ ناز شخصیت ، مرجع الخلائق،نابغہ روزگار،علم وعمل کا کوہ گراں ، متبع سنت رسول ،یادگا ر اسلاف ،فکر اعلی حضرت کا مینار ہ نور،عاشقان رسول   کی نگاہوں کا مرکزعالم باصفا، خلوص وللہیت کا پیکر دلرباں علم وعمل کی تصویر حضرت امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ تاریخ اسلام ،سیرت نبی، اسوہ رسول، تعامل صحابہ، تابعین کی علمی کاوشیں،ائمہ کےاجتہادات اور افکار ونظریات، اولیاء کاملین کی باتیں ، مسلمانوں کے عروج وزوال کےاسباب وتدارکات، روحانی سلوک کی منزلیں،روحانی ترقی کی باریک بینیاں،فقہی استدلات،شریعی مسائل، حالات حاضرہ  اور سنت رسول کی اہمیت، معاشرے کے سلگتے مسائل ان کا حال، امراض باطنیہ اور ان سے بچاؤ کی تدابیر، گھریلو مسائل اور ان کا علاج، اسلام کے پیش کردہ نظا م طہارت ، عبادات، معاملات ،اخلاقیات پر سیر حاصل کلام، عوام سطح لیکر ایوان اقتدار کے ارباب حل وعقد، خطباء وواعظین  کی تربیت، منبر ومحراب  کےذمہ داران  کی علمی وفکری تربیت، عوام الناس کے پیچیدہ معاشی وسماجی مسائل کا قرآن وسنت کی روشنی میں حل اور لاتعداد موضوعات پر گرانقدر خیالات کا اظہار فرماتے ہیں اور ٹھوس علمی بنیادوں پر مفتیان کرام کی موجودگی میں قرآن وسنت ،عقائدونظریات، فقہ وفتاوی، علم الکلام،سیرت وتاریخ ،اسلاف کے علمی ورثہ اور فقہائے اسلام کی قیمتی آراء کی روشنی لوگوں کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔ مدنی مذاکرہ درحقیقت امیر اہلسنت کی علمی تنظیمی روحانی اور فکری زندگی نچوڑ ہے جو آپ تھوڑے وقت میں اپنی زندگی کا خلاصہ لوگوں کے قلوب واذاہان میں متنقل کرتے ہیں،عشق ومحبت  سے بھرپور مدنی مذاکرہ کے ذریعے تاریخ اسلام کے مختلف ادوار کو انتہائی احتیاط کےساتھ سادہ پیرا میں بیان کرکے دین اسلامی کی اہمیت لوگوں میں اجاگر کی جاتی ہے ۔امیر اہلسنت براہ راست اپنے سامعین کے غموں کا مداوا اپنے پیارے سادہ انداز میں کرکے دل جیتے ہیں۔ اس مدنی مذاکرہ میں باقاعدگی سے شرکت کرنے افراد ٹھوس علمی نکات سیکھ سیکھ کر اپنے معاصرین علمی لحاظ سے سبقت لے جاچکے ہیں۔مدنی مذاکرہ کی اہمیت اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ ہزاروں صفحات مدنی مذاکرہ میں کئے گئے سوالات اوران کے جوابات سے سیاہ ہوچکے ہیں ، باقاعدہ قسط وار مدنی مذاکرہ کےرسائل وکتب شائع ہوچکی ہیں۔

ہر جمعرات مدنی چینل پر دنیابھر کے لوگ مدنی مذاکرہ کے علمی نکات کو سنتے ہیں اور آن لائن امیر اہلسنت سے سوالات بھی کرتے ہیں۔یہ مدنی مذاکرہ کا علمی سلسلہ  بغیر کسی تعطل سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر نشرہوتا ہے اور اہل کراچی بنفس نفیس مدنی مذاکرہ میں شرکت کرکے امیر اہلسنت کی صحبت وسنگت کا فیض لٹتے ہیں۔امیر اہلسنت کی علمی فکری روحانی تنظیمی کے فیض کا چشمہ ہر ہفتہ نماز عشاء کے فورا بعد جاری ہوتا ہے آپ بھی اس علمی فیض سے اپنی علم پیاس بجھانایا اپنی روحانی تربیت کرنا چاہتے ہیں تو براہ راست عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ تشریف لائیں یا مدنی چینل پر لائف مدنی مذاکرہ سنیں۔