madani muzakra ramzan ul mubarak
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مدنی مذاکرہ رمضا ن المبارک

رمضا ن المبارک     میں ہر دن دو بار شیخ الطریقت   امیر اہلسنت  سے علم دین سیکھنے کےلئے  مدنی مذاکرہ دیکھئے

رمضان کریم کے پرکیف لمحات میں جہاں عبادت ،تلاوت قرآن ، ذکر واذکار  اور نماز  کا ذوق وشوق اہل ایمان کے دل میں بڑھ جاتا ہے وہیں اگر عبادت کو علم دین  کے سانچے میں ڈھالیں تو عبادت کا ثواب دوگنا ہوجاتاہے۔عبادات  کو شریعت  کے مطابق اداکرنے والا عبادات کی لذت  سے ناصرف سرشار ہوتاہے بلکہ اجر وثواب بھی زیادہ ملتا ہے۔  عالمی مدنی مرکز فیضا ن مدینہ کراچی اور  پورے پاکستان کے مدنی مراکز میں رمضان المبارک کے پورےمہینے    اعتکاف میں بیٹھنے والے مسلمانوں کو صبح وشام علم دین   سیکھانےکےلئے عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی  شخصیت شیخ طریقت  امیر اہلسنت  اپنی دیگر گونا گوں  مصروفیت کےباوجو  مدنی مذاکرہ کےذریعے  معتکیفن اور مدنی چینل کے ناظرین     کےلئے شریعت ، طریقت، اخلاقیت  کے دروس  کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ہر ورز بعد نماز عصر علم دین کی باتیں  قبل از مغرب  رقت انگیز دعائیں، بعد نماز تراویح   مسائل دینیہ ، فرض  علم شریعت،  عقائد کی اصلاح، اخلاقیت کا درس، امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل ، علمی وروحانی ترقی کے رموز، دین کا کام کرنے والے مبلغین کےلئے اصلاح   کے انمول موتی، پروفیشنل حضرات کی  دینی تربیت اور بہت کچھ  قرآن وحدیث  کی روشنی میں   علم کے موتی لٹائیں  گے۔امیر اہلسنت    کی  علمی ،فکری، تنظیمی  اور مبلغ اسلام ہونے کی حیثیت سے  دینی کا م کے تجربات، روحانی بالیدگی  کےلئے سلو ک  کی  باتیں، شریعت   پر عمل پیرا ہونے کا نسخہ  اور بہت کچھ  شریعت  کی باتیں  آپ کو براہ راست مدنی چینل کے ذریعے امیر اہلسنت  سے سیکھنے کو ملیں گی۔ماہ نزول قرآن  میں قرآن  کی تلاوت کےساتھ قرآن کوبھی سمجھیں  قرآن  کے تقاضے امت مسلمہ سے کیا ہیں یہ سب جانیئے مدنی مذاکرے کے ذریعے۔

ہر دن بعد نماز عصر اور بعد نماز تراویح تقریبا10L45pm پر مدنی چینل دیکھنا نا بھولیئے گا