madani muzakrah-16-sep-23
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مدنی مذاکرہ - ربیع الاول

16 ستمبر سے  ربیع الاول  کی 13 ویں شب تک   عالمی مرکز فیضان مدینہ   میں علمی مجالس مدنی مذاکرہ  کا سلسلہ ہوگا

صدیوں  سے ربیع الاول  کے مبارک مہینے میں اہل ایمان  ولادت مصطفی   صلی اللہ تعالی علیہ وعلی آلہ وسلم  کی خوشی کا اظہار  مختلف انداز میں کرتے چلے آرہے ہیں  اور یہ سلسلہ  یونہی چلتا رہے گا حتی کہ قیامت کے دن رسول عربی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی   عظمت وشوکت کے  پھریرے تمام انبیاء و رسل علیھم السلام لہرائیں گے۔

عاشقان رسول کی دینی تحریک بھی اپنے آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی  کااظہار سب سے نرالہ انداز میں کرتی چلی  آئی ہے ۔میلاد کی خوشی میں جلوس میلاد، صبح بہاران کا روح پرور منظر ، پرسوز محافل نعت، سیرت رسول پر بیانات اور  سیرت رسول  عربی   پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ ، سنتوں کی تبلیغ کےلئے شہر شہر مدنی قافلہ اور گھر گھر محفل میلاد  کا انعقاد کرنا دعوت اسلامی کا طرۂ  امتیاز رہا ہے۔

اورگزشتہ کئی سالوں سے عالمی مدنی مرکز میں بانی دعوت اسلامی  حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری  اپنے مریدوں کی علمی ، روحانی ،تنظیمی  ،اخلاقی ، اور دینی تربیت کےلئے علمی محافل کا انعقاد کرتے چلے آرہے ہیں  جنہیں مدنی مذاکرہ  کہا جاتاہے ۔اس مدنی مذاکرہ  سے استفادہ کرنے والے عاشقان رسول  کے مطابق  اس علمی پروگرام اور نشست  میں امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ ناصرف سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں بلکہ صدیوں پرانی علمی کتابوں  کے اندر  چھپے موتیوں کو خوبصورت لڑی میں پرو کرعاشقان رسول کے سینوں کا ہار بھی بناتے ہیں۔ ۔

16ستمبر2023 سے شروع ہونے والے  مدنی مذاکرہ میں  امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ   خصوصی  طور پر شرکت کےلئے پاکستان تشریف لے آئیں  ہیں  اور حسب معمول  مدنی مذاکرہ  میں سوالات کے جوابات کے ساتھ اہل ایمان کے ذوق کو بڑھانے کےلئے سرکار سرور دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی پیاری پیاری سیرت  مبارکہ  پر روشنی بھی ڈالیں گے۔

اس علمی و روحانی مدنی مذاکرہ سے عشق رسول   کا فیض ملتا ہے ، مرشد کی توجہ نصیب ہوتی ہے، اولیاء کا فیضان   شامل حال  ہوتاہے ، علم  کے جواہر پارے  قلب وذہن کی  غذا بنتے ہیں، دل کا میل صحبت مرشد سے دورہوتا ہے، مدینہ  کی یاد میں تڑپنا نصیب ہوتا ہےاور بے شمار مدنی مذاکرے کی برکتیں انسان کے نصیب میں شامل ہوجاتی ہیں  ۔ آپ خود بھی تشریف لائیں اور دوسروں کو بھی  مدنی مذاکرے  کی اہمیت کا احساس دلائیں۔