madani qafila - 2024
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مدنی قافلہ - 2024

مدنی قافلہ کےذریعے دنیا بھر میں علم دین کی تعلیم عام کرنے کےلئے  نگران شوری حاجی عمران عطاری کےساتھ نیکی کی دعوت میں شریک سفربنیں

دعوت اسلامی  اپنی  دینی، علمی، فکری، تنظیمی ، فلاحی، اصلاحی ، اور تعلیمی خدمات کےساتھ دنیا بھر کے 160 سے زائد ممالک میں  نیکی کی دعوت  عام کرنے کے عظیم مشن  میں مصروف عمل ہے اور جہاں جہاں دعوت اسلا می کے دینی اورتعلیمی مراکز موجود ہیں وہاں سے لوگوں کی اصلاح اور علم دین عام کرنے کےلئے  راہ خدا میں مدنی قافلہ سفر کرتے رہتے ہیں۔ مدنی قافلہ  کا مقصد لوگوں میں  علم دین حاصل کرنے اور دوسروں تک نیکی کی دعوت پہنچانے کا جذبہ بیدار کرنا ہے تاکہ ہر مسلمان از خود اپنی اصلاح کےساتھ دوسروں کی اصلاح کاباعث بھی بنے ۔

 دعوت اسلامی اپنے عظیم مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کی تکمیل میں نیکی کی دعوت دنیا بھر میں قافلوں کے ذریعے عام کرنے کےلئے 15 نومبر سے 15 دسمبر تک مدنی قافلہ  ماہ  منا رہی ہے ۔ 15نومبر سے نیکی کی دعوت کےاس عظیم مشن میں نگران شوری جناب حاجی عمران عطاری کےساتھ مل کر ہر دل مسلم میں علم دین کی شمع جلانے کے لئے  تین دن، بارہ دین یا پورے ماہ ہی مدنی قافلوں میں سفرکرکے ڈھیروں ثواب کمائیں۔