madani qafilah atlanta
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مدنی قافلہ ایٹلینٹا

ایٹلینٹا سے بروکلین   کی طرف تین دن کے مدنی قافلے میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کرکے نیکی کی دعوت دی ۔

دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت کا سلسلہ دنیا بھر میں مدنی قافلے کے ذریعے پہنچایااور انہی مدنی قافلوں کے ذریعے لاکھوں لوگ علم دین سیکھنے کی طرف راغب ہوئے، بے شمار لوگوں کی دینی واخلاق اصلاح ہوئی، لاتعداد لوگ سنت رسول کا پیکر بن کر دوسروں کی دینی و اخلاقی اصلاح کا باعث بھی بنیں۔یورپ ہو یا امریکہ دعوت اسلامی کی نیکی کی دعو ت کا سلسلہ اپنے زور وشور سے جاری ہے ۔چنانچہ گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کا ایک مدنی قافلہ امریکہ کے شہر ایٹلینٹا سے بروکلین کی طرف روانہ ہوا ۔اس مدنی قافلہ کے شرکاء نے جگہ بجگہ نیکی کی دعوت دی، لوگوں کو دین اسلام کی تعلیمات سکھائی، علم دین حاصل کرنے کا شعور دیا۔بروکلین میں نیکی کی دعوت دینے کےلئے شرکائے قافلہ نے دکانوں پر جاکر دکاندار کو کام کےساتھ اللہ کی عبادت کرنے کا بھی شعور دیا، سنت رسول کے مطابق کاروباری معاملات نبھانے کا عملی طریقہ سیکھایا.نماز کی اہمیت ، اسلام کی بنیادی تعلیمات اور سنت رسول پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ دلایا۔ دعوت اسلامی کے مدنی قافلہ میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے تین دن کے مدنی قافلہ میں جہاں دوسروں کو نیکی کی دعوت دی وہیں خود بھی نماز کے مسائل، دینی احکامات، دعائیں اور سنت رسول کے آداب سیکھے۔دعوت اسلامی 15 نومبر سے 15 دسمبر تک عالمی سطح پر نیکی کی دعوت دینے کےلیے ماہ مدنی قافلہ بھی منا رہی ہے اور اس مقصد کےلئے سینکڑوں مدنی قافلے راہ خدا میں نیکی کی دعوت دینے کےلئے سفر کریں گے۔