بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 24 نومبر کو مدنی قافلہ اجتماع میں مجلس شوری کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری کا خصوصی سنتوں بھرا بیان ہوگا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مبلغ اسلام جناب حاجی عمران قادری عطاری دورۂ حاضر میں نیکی کی دعوت کا عالم تھامے دنیا کے 160 سےزائد ممالک میں اسلامی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کروارہے ہیں۔ہرقسم کی نموونمائش سے بالاتر ہوکر لباس سادگی میں مبلوس علم وعمل ، تقوی وپرہیزگاری اور سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے والے حاجی عمران عطاری اپنی خداد صلاحیتوں کےساتھ دنیا بھر میں علم دین کی اشاعت ، سنتوں کی تبلیغ، لوگوں کی اصلاح ، نیکی کی دعوت، مسائل دینیہ سے آگاہی دینے اور اسلام کے آفاقی نظام اخلاق کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے مسلسل مدنی قافلوں کےمسافر بن کر دعوت دین دے رہیں۔چنانچہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کی طرف سے ماہ نومبر کی 15 تاریخ سے 15 دسمبر 2024 تک ماہ مدنی قافلہ منانے کا اعلان کیاگیا اور ماہ مدنی قافلہ کےشیڈول کےمطابق جناب مولانا عمران عطاری مبلغ دعوت اسلامی پاکستان کے مختلف شہروں میں مدنی قافلہ اجتماع میں علم دین کی فضیلت ، سنت رسول کی اہمیت ، علم دین حاصل کرنے کی اہمیت ،اخلاقیات، اپنی اور دوسروں کی اصلاح کی خیر خواہی ، نیک لوگوں کی صحبت ، برائی بچنا اور دوسروں کو بچانا ، دعوت اسلامی سے جڑ کر آخرت سنوانا اور بے شمار فکری ،علمی ،اصلاحی ،دنیا کی بے ثباتی، آخرت کی کامیابی اور مقاصد زندگی جیسے موضوعات پر فکرانگیز بیانات فرمائیں گے۔ماہ مدنی قافلہ شیڈول کے مطابق 24 نومبر بروز اتوار بعد نماز عشاء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ اجتماع ہوگا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نگران مرکزی مجلس شوری جناب حضرت علامہ محمد عمران مفکر اسلام کا خصوصی بیان ہوگا ۔ مدنی قافلہ اجتماع کے بعد فیضان مدینہ کراچی سے 3 دن ، 21 دن ،ایک ماہ اور پورے سال دین کی تبلیع، نیکی دعوت ، علم دین کو عام کرنے ، لوگوں کی اصلاح کرنے ، برائیوں سے بچانے اور خود بچنے کے لئے مدنی قافلے راہ خدا میں سفر کریں گے۔
شہر کراچی اور اس کے اطراف میں رہنے والے تمام عاشقان رسول ضرور بالضرور مدنی قافلہ اجتماع میں شرکت کی سعادت حاص کریں اور نگران شوری جناب حاجی عمران عطاری کا فکر آخرت کی یاد دلاتا بیان سننے اور مدنی قافلہ کا مسافر بننے کےلئے تشریف لائیں۔