madani qafilah ijtimah, nawabshah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مدنی قافلہ اجتماع ، نواب شاہ

مدنی قافلہ اجتماع میں نگران شوری کا خصوصی بیان

17 نومبر کو نواب شاہ میں ہونے والے مدنی قافلہ اجتماع میں نگران شوری جناب مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

ماہ نومبر سے 15 دسمبر تک عالم اسلام کی عظیم دینی تحریک دعوت اسلامی  دنیا بھر میں مدنی قافلوں کے ذریعے علم دین سیکھنے سکھانے کا کاشعور بیدار کرنے کےلئے ماہ مدنی قافلہ منارہی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول راہ خدا میں سفرکرکے نیکی کی دعوت عام کریں گے،لوگوں کو دین کے مسائل سیکھائیں گے، ایمانیات ،اعتقادیات ، اسلام کی بنیادی تعلیمات ،سنت رسول، اسوہ رسول  کےمطابق زندگی گزارنے کا درس وبیان  دیں گے۔ماہ مدنی قافلہ کے دوران جہاں دعوت اسلامی کے ذمہ داران مختلف شہروں اور بیرون ملک  دین کی دعوت  دینے کےلئے راہ خدا میں سفر کی سعادت حاصل کریں گے وہیں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا محمد حاجی عمران عطاری کے   پاکستان کے مختلف شہروں میں  سنتوں بھرے بیانات بھی ہوں گے۔

 نگران شوری کے بیانات کے شیڈول کے مطابق  17 نومبر 2024 کو مدنی قافلہ اجتماع میں  مولانا محمد عمران عطاری  کا پہلا بیان میونسپل ہائی اسکول گراؤنڈ نواب شاہ  ہوگا۔ عاشقان رسول کی دینی واخلاقی تربیت کےساتھ علم دین حاصل کرنے کی اہمیت اور انفرادی واجتماعی طور پر زندگی میں  اسوہ رسول   کو اپنانے کےلئے دعوت اسلامی ہر شعبہ ہائے زندگی میں  اسلامی تعلیمات عام کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔چنانچہ ہر عاشق رسول اپنی اصلاح کے ساتھ دوسروں کی اصلاح کا خیر خواہ بن کر دعوت اسلامی کے مدنی قافلہ ماہ میں رضائے الہی کے لئے سفر کی سعادت حاصل کرے۔

یاد رہے نواب شاہ میں مدنی قافلہ اجتماع  کے اختتام پر 12 ماہ ، 1 ماہ  3 دن کے مدنی قافلے اللہ پاک کی راہ میں  سفر کریں گے۔