نیوزی لینڈ میں آن لائن نماز کورس
نیوزی لینڈ میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ایک کام عام مسلمانوں کی نمازوں کی ادائیگی
ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اور بڑی عمر کے افراد کو درست مخارج کے ساتھ قرآن سکھانے کےلئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلے جاری ہیں۔
درست مخارج کے ساتھ قرآن ، نماز کا طریقہ اور بہت سارےنیک کام سیکھنے کےلئے دعوت اسلامی کا شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان اپنی نوعیت کا وہ منفرد ادارہ ہے جہاں صبح وشام تعلیم قرآن عام کی جاتی ہے اور خصوصا یہ ادارہ ان افراد کو زیور تعلیم قرآن سے آراستہ کرنے کےلئے کوششیں کرتاہے جو صبح وشام اپنے کاروبارِ حیات میں مصرورف رہتے ہیں اور ان کے دل میں قرآن درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کی تمنا ہوتی ہے مدرسۃ المدینہ بالغان ان افراد کی سہولت کے مطابق ان کو پڑھانےکی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ مدرسۃ المدینہ بالغان کسی عمارت کا نام نہیں بلکہ عاشقان رسول کی ہر مسجد میں دعوت اسلامی کے مبلغین قرآن سکھانے کےلئے وقت مناسب پر کلاس لگاتے ہیں۔
شیخ طریقت ،امیر اہلسنت ،نابغہ روز گار ہستی جناب مولانا محمد الیاس عطار قادری نے ہر عمر کے افراد کو قرآن کی تعلیم سے منورکرنے کےلئے مدرسۃ المدینہ جیسے ادارے ملک پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف ممالک میں قائم کئے ۔ یہ ادارے قائم کرنے کامقصد مولانا محمد الیاس قادری صاحب کی دلی تمنا تھی کہ دنیا بھر میں قرآن سیکھنے کا جذبہ بیدار ہو اور آپ نے لوگو ں کوذہن دیاکہ درست مخارج کےساتھ قرآن ، نماز کا طریقہ اور بہت سارے نیک کام سیکھنے کےلئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لیں۔ چنانچہ ماہ صفر المظفر کے مہینے میں پاکستان بھر کے مدرسۃا لمدینہ بالغان میں داخلہ کا سلسلہ جاری ہے ۔
یاد رہے ک مدرسۃا لمدینہ میں داخلہ لینے کےلئے کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑتی ہےبلکہ سیکھنے والے کے شوق کےمطابق تدریس کابہترین ماحول اور اچھے قاری حضرات فراہم کئے جاتے ہیں۔
داخلہ کے لئے ابھی رابطہ کیجئے
03179990390