ایکسپو سینٹر کراچی، مکتبۃ المدینہ اسٹال
ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں 14دسمبرسے 18دسمبر تک کتابوں کی نمائش کے لئے
دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ یوگنڈا سے
حفظ وناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی
21 فروری بروز جمعہ فیضان مدینہ مسجد
لیرا پی 7 یوگنڈا میں دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے حفظ قرآن اور ناظرہ قرآن
مکمل کرنے والے افریقین مسلمان بچوں کی دستار بندی اور گریجویشن تقریب منعقد ہوگی
جس میں کثیر تعداد میں طلبہ کے سرپرست
،والدین، عزیز واقارب اور یوگنڈا میں دعوت اسلامی کے مختلف اداروں میں پڑھانے والے
اساتذہ اور مختلف تنظیمی وفلاحی خدمات سرانجام دینے والے دعوت اسلامی کے ذمہ داران
شرکت کریں گے۔ افریقہ کے وسط اور خوبصور ت جھیلوں
سے آراستہ یوگنڈا ایک غریب ملک ہے
یہاں کے لوگوں کو علم دین سیکھانے اور تعلیم وتربیت دینے کےلئے دعوت اسلامی کے دینی خدمات شب وروز جاری ہے۔ یوگنڈا کے مسلمانوں کےلئے دعوت اسلامی کے تعلیم وتربیت کے بے شمار پروجیکٹ پر کام کیا جارہاہے اور جس کی ایک مثال مدرسۃ
المدینہ سے قرآن پاک حفظ اور ناظرہ ختم کرنے والے طلبہ کی ہے یہ طلبہ قرآن کی
بنیادی تعلیم حاصل کرنے کےبعد جامعات المدینہ یوگنڈا میں داخلہ لیکر علم دین کا
کورس کریں گے۔
یوگنڈا کےطلبہ کی گریجویشن تقریب کا
انعقاد جمعہ کی نماز کے وقت کیاگیا ہے۔ نماز جمعہ تقریبا 01:30 pm پر ادا کی جائے گی اور پھر Faizan e Madina Masjid Lira P7 Uganda میں ہی تقریب کا آغاز ہوگا۔
یوگنڈا کے غریب مسلمانوں کی دلجوئی اور ان کے بچوں کی کامیابی کےلئے دعوت
اسلامی کی خدمات طلبہ کی کامیابی صورت میں
دیکھنے کےلئے یا گریجویشن
تقریب کے بارے میں مزید معلومات کےلئے دیئے گئے نمبر +256 751 702042: یا +256 754 262692 پر
بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔