mah e madani qafilah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ماہِ مدنی قافلہ

پاکستان بھر میں حاجی عمران عطاری کے بیانات کا شیڈول: 15 نومبر سے 15 دسمبر تک

پاکستان کے مختلف شہروں میں 15 نومبر  سے 15 دسمبر تک  ماہ مدنی قافلہ  کے دوران    عالمی مبلغ اسلام دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب حاجی عمران عطاری کے بیانات کا شیڈول ۔

اسلام   کی خوبصورت عمارت کے  پانچ بنیادی  ارکان:  شہادت، نماز ، روزہ ،زکوۃ اور حج      نیز اسلام کی بنیادی تعلیمات   کو ہر عام شخص   تک پہنچانے ،نیکی کی دعوت کےساتھ ایمان  کے تقاضوں کے مطابق زندگی گزارنے  کادرس دینے اور خود اس کی عملی تصویر بن کر مبلغین دعوت اسلامی دنیا بھر دینی   جدجہد کررہے ہیں۔ایک عظیم مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کے خاطردور دراز علاقوں میں  تعلیم وتربیت سے محروم   اورجہالت کے اندھیروں میں  پڑے لوگوں کی اصلاح کےلئے مدنی قافلہ راہ خدا میں سفر کررہے ہیں۔بنی نوع انسان کی دینی  واخلاقی  تعلیم وتربیت    کی اہمیت کے خاطر دعوت اسلامی نے اصلاحی  پروگرام کو اجتماعیت کا  رنگ دیتے ہوئے  15 نومبرسے 15دسمبر تک   ماہ مدنی قافلہ   منانے کا اعلان کیاہے۔ چنانچہ  دعوت اسلامی کے  100 سے زائد دینی شعبہ جات کے تمام ذمہ داران ، علاقائی نگران  ، وابستگان اور سبھی عاشقان رسول   تین دن،  بارہ دن اور پورے ماہ کے مدنی قافلوں میں شرکت کی سعادت حاصل کریں گے۔ذرائع کے مطابق دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران  جناب  مولانا محمد عمران عطاری بھی  15 نومبرسے  15 دسمبر تک مدنی قافلو میں شرکت  کےساتھ  پاکستان  کے  مختلف شہروں میں سنتوں بھرے بیانات  بھی کریں گے۔حاجی عمران عطاری  کےبیانات کےشیڈول  کی  تفصیلات کے مطابق :

   15 نومبر کو لاہور :فیضان مدینہ کاہنہ   نو فیروز پور روڈ لاہور،

17 نومبر کو  نواب شاہ : میونسپل ہائی اسکول  گراؤنڈ نواب شاہ

24  نومبر کو کراچی: عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی

8 دسمبر کو اسلام آباد:جی 11 فیضان مدینہ اسلام آباد

9 دسمبر کو  گجرات: شاہ جہانگیر روڈ  بکرا منڈی فیضان مدینہ  گجرات

10دسمبر کو سرگودھا:فیضان مدینہ نزد ریجنل سورئی  گیس آفس  نیوسٹالائٹ  ٹاؤن سرگودھا

11 دسمبر کو  فیصل آباد: سوسال روڈ  مدینہ ٹاؤن  فیضان مدینہ فیصل آباد

12 دسمبر  کوملتان  انصاری چوک شاہ رکن عالم  کالونی  فیضان مدینہ ملتان

13 دسمبر کوبہاولپور : فیضان مدینہ عبادسیہ ٹاؤن بہاولپور

15 دسمبر  کوبلوچستان: میر جام قادر اسٹیڈیم مین  RCD  روڈ حب چوکی بلوچستان

تقریبا   پاکستان کے دس بڑے شہروں میں  15 نومبر سے 15 دسمبر تک ماہ مدنی قافلہ کے دوران    معروف مبلغ دعوت اسلامی ،اسلامی اسکالر ، دینی ومذہبی رہنما چیف ایگزیکٹو مرکزی مجلس شوری دعوت اسلامی  حاجی عمران عطاری    فکر آخرت ،نیکی کی دعوت ، معاشرتی  ناہمواریاں  ، معاشرے کے ناسور،   زندگی کے کامیاب اصول     جیسے موضوعات   پر اظہار خیال اور علم دین کی اہمیت وفضیلت    پرسوز بیانات فرمائیں گے۔ ہم بھی  اللہ کی راہ میں نیکی کی دعوت  دینے کےلئے دعوت اسلامی  کے ساتھ مل کر 15 نومبر سے 15 دسمبر تک    اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش  کرتے ہیں ۔ اپنے علاقائی ذمہ دار کےساتھ مل  کر مدنی قافلوں میں شرکت  کا جدول بنائیں اور دوسروں کو نیکی کی دعوت  دینے کےلئے مدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کریں۔