دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مانسہرہ میں ہفتہ وار اجتماع

13 جون    مانسہرہ  میں ہونے والے  دعوت اسلامی کے ہفتہ وار  سنتوں بھرےاجتماع  میں   رکن شوری جناب حاجی اظہر عطاری بیان  کریں گے۔

قرآن وسنت کی تبلیغ کرنے  ،لوگوں تک دین کے احکام پہنچانے، دینی مسائل  سیکھانے ، علم دین    حاصل کرنے کا شعور دینے، گناہوں سے بچنے اور نیکیوں کی رغبت دلانے کےلئے ، برے اخلاق چھوڑ کر اچھے اخلاق    وکردار اپنانے کےلئے دعوت اسلامی  ہر ہفتہ جمعرات کے دین اندرون وبیرون ملک  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کرتی ہے۔ہفتہ وار اجتماع دعوت اسلامی کا وہ عظیم دینی کام ہے جس  کی برکتوں سے لاکھوں  لوگ راہ ہدایت پر گامزن ہوگئے، لوگوں میں  علم دین سیکھنے   کا شوق پیدا ہوگیا، سنت رسول  کا عملی پیکر بن کر انسانیت کی ہدایت  کا باعث بن گئے۔ہفتہ وار اجتماع  کی افادیت واہمیت   کے دور رس اثرات  کا نتیجہ ہےکہ ہزاروں مقامات  یہ اجتماع باقاعدگی سے منعقد ہوتا ہے۔13 جون 2024 بروز جمعرا ت  دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع  ظفر پارک المعروف ٹی ایم اے پارک کشمیر روڈ مانسہرہ(کے پی کے ) میں بھی ہورہاہے۔اس اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی اظہر عطاری خصوصی بیان بھی فرمائیں اور یہ اجتماع  براہ راست مدنی چینل پر بھی دکھایا جائے گا۔