دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مراکش کے یتیم خانے میں بچوں کےلئے دعوت

ایف جی آرایف  کی ٹیم نے مراکش  کے یتیم خانے میں بچوں   کےلئے دعوت  کا اہتمام کیا

مراکش میں زلزلہ  کے نقصانات   کے نتیجے میں   بہت سارے بچے  ماں باپ کی شفقت ومحبت سے محروم ہو گئے تھے ، ان بچوں کی نگہداشت اور  تعلیم وتربیت  کےلئے جہاں دیگر حکومتی ادارے  کام کررہے ہیں  وہیں  دعوت اسلامی   کے  ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایف جی آر ایف بھی  شروع دن سے ہی مراکش لوگوں کی مدد میں  ہر ممکنہ ذرائع سے خدمت کررہاہے۔ حالیہ دنوں  یوکے سے تعلق رکھنے والے ایف جی آرایف کے ذمہ داروں نے مراکش میں قائم   یتیم خانے کا وزٹ کیا    جہاں ایف جی آر ایف  کی طرف  سے یتیم بچوں  کی دلجوئی  کےلئے شاندار دعوت کا اہتمام   بھی کیاگیا ۔ ایف جی آر  ایف  کی طرف اس دعوت میں  بچوں  کے کپڑے ، کھلونے  ،کھانے پینے کی چیزیں  اور بہت سارے تحائف بھی   پیش کئے گئے۔ بچوں  کی دلچسپی کے لئے   مختلف  پروگرامز بھی رکھے گئے  ۔ ایف جی آرایف   کی یہ پہلی کاوش نہیں تھی اس سے پہلے بھی یو کے ایف جی آرایف نے  مراکشی مسلمانوں کی   خیر خواہی کےلئے  ہرقسم کی مدد کی۔ کھانے پینے ، پہننے اور  ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء  پہنچانے میں بھی   بہت  بڑا کردار اد ا کیا۔ ایف جی آر ایف تمام ہی مسلمانوں سے  اپیل کرتی ہے کہ مراکشی  مسلمان بچوں کی  تعلیم و تربیت  کےلئے  ایف جی آر ایف کے ساتھ مل کر  اس نیکی کام میں ضرور شامل ہوئیں۔