بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
عالمی سفیر و مبلغ دعوت اسلامی مولانا عبد الحبیب عطاری نے میلبرن آسٹریلیا میں سیاسی وسماجی شخصیات کو نیکی کی دعوت دی
مرکزی مجلس شوری کے رکن و ترجمان دعوت اسلامی جناب حاجی عبد الحبیب عطاری تبلیغ دین کےلئے آسٹریلیا کے دورہ پر ہیں جہاں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کےساتھ مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات بھی کریں گے۔ نیکی کی دعوت کے جدول کے دوران حبیب عطاری صاحب نےآسٹریلیا کے شہر میلبرن میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات بھی فرمائیں اورانہیں دین کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے سنتوں کی پابندی کا درس بھی دیا اور اسلام کےمطابق شب وروز گزارنے کےلئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے جڑے رہنے کی ترغیب بھی دلائی۔ نیز عبد الحبیب عطاری صاحب نے دعوت اسلامی آسٹریلیا میں دینی کاموں کی تفصیلا ت سے بھی آگاہی دی ۔