maulana abdul habib attari ka newzealand mai bayan
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

نیوزی لینڈ میں بیان

عشق رسول کتنا ضروری ہے ؟  کے موضوع پر مولانا عبد الحبیب  عطاری  نے نیوز لینڈ میں  سنتوں بھرا بیان کیا

قافلہ کےذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے   دنیا بھر میں دعوت اسلامی   کا تبلیغی سلسلہ جاری ہے  اسی سلسلہ کی ایک کڑی  جناب عبد الحبیب عطاری سے جڑی ہے جو سال کے اکثر ایام نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے بیرون ملک سفر کرتے ہیں۔حالیہ دنوں   تبلیغی سلسلہ میں عبد الحبیب عطاری نیوزی لینڈ میں موجود ہیں  ۔ چنانچہ مولانا  نے  26ا گست 2023 کو اپنے مصروف تبلیغی شیڈول  کے مطابق نیوزی لینڈ  کے کئی مقامات  پر بیان کا سلسلہ کیا اور آکلیند میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد میں سنتوں بھرا بیان  ’’ عشق رسول کتنا ضروری ہے؟ کے موضوع پر فکر انگیز بیان کیا۔  اجتماع میں شریک لوگوں کو دین پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی  سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے کی سوچ دی، اجتماع میں شریک سماجی، سیاسی اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد کو نیکی کی دعوت دینے کےلئے قافلوں میں شرکت کی دعوت دی ۔اس اجتماع کا اختتام  صلاۃ وسلام  اور رقت انگیز دعا سے ہوا۔