جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
پاکستان بھر میں ماڈل جامعات المدینہ سے اسلامی اور عصری تعلیم میں درس نظامی کےساتھ بی ایس اور ایم اے میں داخلہ کی رجسٹریشن کا اعلان کردیاگیا۔
دینی وعصری تعلیم کے خوبصورت ماڈل کےساتھ پاکستان بھر میں قائم دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارے جامعات المدینہ کے نئے سیشن 2025 میں داخلے کی رجسٹریشن کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے ۔تقریبا پاکستان کے چھے بڑے شہروں میں قائم جامعات المدینہ میں نئے ایڈمیشن کی رجسٹریشن کا اعلان کیاگیا ہے ۔دورحاضر کے تعلیمی تقاضوں اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے پیش نظر ماڈل جامعات المدینہ پاکستان میں نئے تعلیمی پروگرامز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔جدید خطوط سے آراستہ ،بہترین تعلیمی ماحول ،جدید انداز تدریس اور اسلامی اور عصری علوم کے ماہرٹیچرز ،پروفیسرز کے زیر اثر ماڈل جامعات المدینہ میں عالم کورس کے نئے سیشن کےساتھ بی ایس عربی، ابی ایس اسلامک اسٹیڈیز، بی ایس ایجوکیشن، بی ایس اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس نیز اسلامک بینکنگ میں ایسوسی ایٹ ڈگریاں پر مشتمل کورسسز بھی کروایاجاتا ہے۔ماڈل جامعات المدینہ میں طلبہ عالم کورس کے آٹھ سالہ پروگرامز میں انٹرمیڈیٹ کی مساوی سرٹیفکیٹ کےبعد علوم اسلامیہ کے کسی بھی شعبہ کے بی ایس پروگرامز میں داخلہ بھی لیں سکیں گے۔
جامعات المدینہ دنیا کے تعلیمی افق پر جدید وقدیم تعلیمی نظام کا خوبصورت ماڈل انسٹیٹیوٹ ہے اور باقاعدہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کےمقرر کردہ تعلیمی بورڈ کنز المدارس سے منسلک ہے اس ادارے سے اب تک ہزاروں طلبہ علم دین کے ساتھ عصری علوم میں گریجوشن مکمل کرکے عملی میدان میں خدمت دین سرانجام دے رہے ہیں ۔یاد رہے کہ ماڈل جامعات المدینہ کے تمام تعلیمی معاملات، امتحانات، سرٹیفکیٹ اورڈگری کنز المدارس بورڈ کےذریعے ہی دی جاتی ہیں۔ماڈل جامعات المدینہ پاکستان اور دنیا کے تقریبا بے شمار ممالک میں اسلامی اور عصری علوم کی تعلیم کا بہترین ادارہ ہے جہاں طلبہ کو تعلیم کےساتھ ایکوموڈیشن یعنی قیام وطعام ، لائبریری،لانڈری سروسسز،غیر نصابی سرگرمیوں کے علاوہ طلبہ کی ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کےلئے معقول انتظامات اور علاج معالجہ کی مفت سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
صرف آٹھ سالہ کورس کے ذریعے طلبہ نہ صرف اسلامی علوم اور عصری علوم میں گریجویشن کرتے ہیں بلکہ ایم اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی اور پوسٹ گریجویٹ کے مراحل کوعبور کرنے کےلئے ماڈل جامعات المدینہ کی طرف سے سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
پاکستان کابہترین دینی ودنیاوی تعلیم کا ماڈل ادارہ جامعات المدینہ اپنے تعلیمی سفر کی کامیابی کےساتھ پھر نئے سیشن کا آغاز کررہا ہے جلد اپنی رجسٹریشن کے مرحلہ کو مکمل کیجئے اور ماڈل جامعات المدینہ میں تعلیم کا آغاز کیجئے۔
ماڈل جامعات المدینہ میں داخلہ کےلئے کم از کم میٹرک میں 60فیصد نمبر کا ہونا ضروری ہے اور نئے فریش طلبہ جو داخلہ کے کرائیٹیریا پر پورا اترتے ہوں ان کی ترجیح دی جائے گی بنا وقت ضائع کئے اچھے مستقبل اور دینی ودنیا وی کامیابی کےساتھ خدمت دین کا جذبہ رکھتے ہوئے جلد اپنے داخلہ کی رجسٹریشن کے مرحلہ کو مکمل کیجئے اور انٹری ٹیسٹ کی مقرر ہ تاریخ یعنی 12 اپریل 2025،19 اپریل 2025 اور 26 اپریل 2025 کو ٹیسٹ دیکر اپنی اہلیت کو ثابت کریں اور کراچی ، لاہور، فیصل آباد ، ملتان اور اسلام آباد میں قائم ماڈل جامعات المدینہ میں نئے تعلیمی سفر کا آغاز کریں۔
داخلے کی مذید معلومات کے لیے جامعۃ المدینہ گلوبل کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا قریبی جامعۃ المدینہ سے رابطہ کریں۔
بہترین مستقبل کی ضمانت ، دینی واخلاقی تربیت اور باعمل انسان بننے کے ساتھ پاکستان کی ترقی وخوشحالی میں عملی کردار ادا کرنے اور خدمت انسانیت کے ساتھ اپنی اور سارے جہاں کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کےلئے ماڈل جامعات المدینہ سے مستند عالم دین بنیئے اور دین کا کام کیجئے۔