دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

مختلف کورسسز کا آغاز

پاکستان کے  پانچ بڑے شہروں میں  ایف جی آر ایف کے تحت فنی مہارت  کے مختلف کورسسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔

 تعلیم و ہنر کےاچھے مواقع   سے استفادہ  کرکے  باصلاحیت نوجوانوں کو  اچھا روزگار ملتاہے، بے روگازی میں کمی اور نوجوانوں کو عزت کی روزی کے ساتھ اچھی زندگی مل جاتی ہے۔فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن اپنے قیام ہی سے اہلیان وطن عزیز  کے نوجوانوں کو ایسے مواقع فراہم کرنے کی کوششیں کررہا ہے جس  سے استفادہ کرکے  ملک پاکستان کا   ہر نوجوان ہنر مندصلاحیتوں کا حامل ہوکر عزت کےساتھ روزی کمائے۔اس مقصد کےلئے  ایف جی آر ایف نے  𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬 𝐄𝐧𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐏𝐫𝐨𝐠𝐫𝐚𝐦 (𝐒𝐄𝐏) کے پروگرامز متعارف کروائے ، لینگوئجز کورسسز  کا انعقاد کیا۔مز ید اس سلسلے کو بڑھاتے ہوئے ایف جی آر ایف پاکستا ن کے پانچ بڑے شہروں  میں  𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬 𝐄𝐧𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐏𝐫𝐨𝐠𝐫𝐚𝐦 (𝐒𝐄𝐏) پروگرامز متعارف کروارہی ہے ۔ ایف جی آر ایف تعلیم کے خواہشمند نوجوانوں اور مختلف پروفیشنل کورسسز   میں مہارت پید ا کرنی کی طلب رکھنے والے اسٹوڈنٹس     اپنے 𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬 𝐄𝐧𝐡𝐚𝐧𝐜𝐞𝐦𝐞𝐧𝐭 𝐏𝐫𝐨𝐠𝐫𝐚𝐦 (𝐒𝐄𝐏) کےذریعے دعوت دیتی ہے کہ اس ایف جی آر ایف کے پروگرامز سے فائدہ اٹھانے کےلئے اپنے شہر  میں قائم ایف جی آر ایف کی برانچ سے جلد رابطہ کیجئے اور  رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کیجئے ۔

ایڈمیشن کی تفصیلات  کےلئے ایف جی آرایف   کی ہیڈ آفس یا فون نمبر پر رابطہ  کرسکتے ہیں۔

021-111-11-FGRF (3473)  l 0335-2395209

Suit# 1508-1511, 15th Floor Caesor's Tower Opposite Aisha Bawany Academy, Shahrah -e - Faisal, Karachi