mumbasa kenya mein sunnaton bhara bayan
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ممباسا کینیا میں سنتوں بھرا بیان

بروزہفتہ 05 اکتوبر  ممباسا کینیا میں خلیفہ امیر اہلسنت مولانا عبید رضا عطاری مدنی کا سنتوں بھرا بیان ہوگا

مبلغ اسلام جناب حاجی عبید رضا عطاری مدنی  کی علمی وجاہت اور روحانی جاذبیت   نے افریقہ کے کئی ممالک میں غیر مسلموں کواسلام کی طرف مائل کیا،آپ کی پرتاثیر بیانات سے متاثر ہونے والے مسلمانوں میں عمل پر جذبہ بیدار ہوگیا۔للہیت اور اخلاص کا پیکر بنکر خلیفہ امیر اہلسنت یورپ سے لیکر افریقہ میں دین کی تبلیغ اور سنتوں کی تعلیمات دیتےملک در ملک دعوت اسلامی کے تنظیمی دینی کاموں کو بڑھاتے چلے جارہےہیں۔مسلسل تبلیغ دین میں مصروف خلیفہ امیر اہلسنت حاجی عبید رضا  آج مورخہ 05 اکتوبر 2024 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء Muslim Kumbhar Hall, Mombasa,Kenya میں دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں بیان فرمائیں گے۔ آپ کا بیان عشاء کی نما ز کےبعد  شروع ہوگا۔ اس اجتماع میں خواتین کےلئے بھی الگ باپردہ اتنظام کیا گیا ہے تاکہ وہ بھی اسلامی نظام  کے تحت خلیفہ امیر اہلسنت کا روحانی بیان سن سکیں۔ ممباسا کینیا میں آج ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے بعد لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔لہذا خلیفہ امیراہلسنت کی روحانی برکتوں سے مسفتید ہونے کےلئے مذکورہ ایڈریس پر بروقت پہنچ جائیں اور یاد رہے کہ عشاء کی نماز کی ٹائم 09:00pm ہے۔