munfarid course ka aghaz
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

منفرد کورس کا آغاز

شعبہ فلکیات دعوت اسلامی  کی طرف سے اہل علم اور فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کےلئے  مسائل اوقات نماز سے متعلق منفرد کورس کا آغاز

 علم فلکیات کا تعلق ہمارے دینی فرائض کی ادائیگی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے خصوصا دنیا کے طول وعرض کے اختلاف سے دن رات کے اوقات میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے، مشرق میں رہنے والے کے نماز کے اوقات مغرب میں رہنے والے سے الگ ہوتے ہیں ،سورج کےطلوع وغروب  کے وقت کی  کیفیات کو ایک ہی ملک کے طول وعرض کے لحاظ س دیکھا جائے تو اس میں بھی تفاوت ہوتاہےچہ جائیکہ ہم ایک ملک کو موازنہ سورج کے طلوع وغروب کے لحاظ سے دوسرے ملک سے کریں۔اس وجہ سے ہرملک کے نظام اوقات صلاۃ میں نمایاں فرق نظر آتا ہے لیکن اس فرق کو ہر ایک کےلئے سمجھنا مشکل ضرورہے لیکن ناممکن نہیں۔دعوت اسلامی نے گزشتہ کئی سالوں سے شعبہ فلکیات میں نمایاں کام سرانجام دیئے ہیں او ر دنیا کے اکثر ممالک  میں رہنے والے مسلمانوں کےلئے نماز کو مقررہ وقت ادا کرنے اور قبلہ کی صحیح پہچان  کےلئے پورے سال کا نقشہ بھی پیش کرچکی ہے اور فلکیات کے شعبہ میں دعوت اسلامی کی کاوشوں کو حکومتی سطح پر بھی سہرایا گیا ہے۔چنانچہ دعوت اسلامی کےشعبہ فلکیات نے مسلمانو ں  کو عبادت کے اوقات کی درست نشاہدہی اور سمت قبلہ کی درست ڈائریکش کی پہچان کےلئے ایک کورس بھی ڈیرائن کیا ہے جس کو سیکھ کر آپ میں بھی نماز وں کے اوقات کی پہچان اور سمت قبلہ کی درست ڈائریکشن   جاننے کا ملکہ پیدا ہوجائے گا۔

دعوت اسلامی کےشعبہ فلکیات کی طرف اہل علم ، علما، اسکالرز، یونیورسٹی کے طلبا اور مدارس دینیہ سے تعلق رکھنے والے اہل عقل وفہم کےلئے’’مسائل اوقات صلاۃ کورس ‘‘  کورس کا باقاعدہ آغاز 15اکتوبر سے کیا جارہاہے اس کورس کی مدت کادورانیہ فقط15دن ہے جس میں اتوار کی تعطیل بھی ہوگی یوں 13دن میں آپ فلکیات کے بارے میں بہت کچھ علم سیکھ سکیں گے اور اپنے شہر ،علاقہ کے طلوع وغروب کےاقاوت کے بارے میں معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔

شعبہ فلکیات دعوت اسلامی کے پیش کردہ کورس کی مدد سے فقہی کتب سے اوقات نماز و روزہ، موبائل ایپلی کیشن ، کمپاس  کا استعمال اور نقشوں کے ذریعے وقت کی درست نشاہی بھی جان سکیں گے۔

مسائل اوقات نماز کو رس  میں داخلہ کی کوئی فیس بھی نہیں ہے بس دیئے گئے لنک پر کلک کریں اور داخلہ فارم پر کرکے تھوڑے وقت میں بہت زیادہ علم حاصل کریں ۔

کلاس ٹائم رات 08:00 سے 08:40 وہ بھی آن لائن  یعنی جدھر آپ اور علم سیکھانے کی خدمت ہماری۔اس کورس سے متعلق مزید معلومات کےلئے+92 343 1164026 یا   0317 7799717 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں بغیر وقت ضائع کئے دعوت اسلامی کے شعبہ فلکیات سے رابط کرکے کورس میں داخلہ کو یقینی بنائیں۔