بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
تبلیغ دین کےلئے حاجی رفیع عطاری 15 فروری کو نیپال کا دینی دورہ کررہے ہیں
دعوت اسلامی کی مجلس شوری کی انتھک محنت اور کاوشوں سے دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک میں دینی کاموں کا سلسلہ بڑھتا چلا جارہا ہے ۔ عالم اسلامی کی عظیم شخصیت بانی دعوت اسلامی حضرت مولانا محمد الیاس قادری کی محنتوں اور دینی جدوجہد کے ثمرات مرکزی شوری کے تمام ہی ممبران کے شب و روز میں نظر آتے ہیں۔اپنے شیخ کے دیئے ہوئے مقصد کی عملی تعبیر کےلئے قافلوں کی صورت میں لوگوں کی دینی، اخلاقی اصلاح کےلئے سفر در سفر کرتے رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں 15 فروری سے مجلس شوری کے رکن جناب حاجی رفیع عطاری اپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اصلاح کی کوشش میں نیپال کا دورۂ تبلیغ کررہے ہیں۔ اس دینی دورے کےدوران جناب حاجی رفیع عطاری مختلف دینی اجتماعات میں اصلاحی اور دین کی اہمیت پر بیان کریں گے،لوگوں سے ملاقات کرکے دعوت اسلامی کےمدنی قافلوں میں سفر کی دعوت دیں گے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بہتری کےلئے نیپال کےاسلامی بھائیوں کےساتھ مل کر مشورے بھی کریں گے۔
نیپال کے مدنی قافلے میں آپ بھی حاجی رفیع عطاری کے ساتھ شرکت کرنا چاہتے ہیں تو دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سے +977 9846 314786 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔