norway ka deeni dora 2025
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ناروے کا دینی دور ہ - 2025

تبلیغ دین اور اشاعات علم دین  کےلئے عبد الحبیب عطاری  18 جنوری سے ناروے کا دینی دورہ کررہے ہیں۔

دعوت اسلامی انٹرنیشنل  افیئر کے ذمہ دار  اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایف جی آر ایف کے چیف ایگزیکٹو مذہبی اسکالز عبد الحبیب   ناروے میں دعو ت اسلامی کے مختلف سیمینار  میں مسلم کمیونٹی سے خطابات کریں گے۔ دینی فکر کی آبیاری اور شوق علم دین بڑھانے کےلئے ناروے میں مقیم مسلمانوں کو نیکی کی دعوت بھی دیں گےاور ساتھ ہی  ناروے میں دعوت اسلامی کے مبلغین کے ساتھ مختلف علاقوں میں جاکر دوسروں کی اصلاح  کی خاطر  دعوت اسلامی کے دینی پیغامات بھی عام کریں گے۔

مذبہی اسکالرمولانا عبد الحبیب  اپنے اصلاحی وتعمیر ی بیانات وخطابات کےساتھ لوگوں  کے دلوں میں دین کی تعلیمات پر عمل کا جذبہ پیدا کرنے کا عزم مصم رکھتے ہیں اسیلئے زیادہ تر مولانا دعوت اسلامی کے دینی دوروں پر مختلف ممالک اور شہروں میں نیکی کی دعوت دیتے رہتے ہیں۔صبح وشام دین کا کام دعوت اسلامی  کے وژن کے مطابق سرانجام دینے  کی جدوجہد میں مصروف رہ کر گزارتے ہیں۔ ناروے کی مسلم کمیونٹی کےلئے بہترین موقع ہے کہ وہ عبد الحبیب عطاری کے دینی دورے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  اپنی اور سارے افراد خانے کو دعوت اسلامی کے ساتھ جوڑ دیں تاکہ دنیا وآخرت سب کی سنور جائے۔ 18 ار 19 جنوری ناروے میں عبد الحبیب عطاری  کے ساتھ مل کر رضائے الہی کے خاطر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں اور دعوت اسلامی کے دینی کامو ں میں معاونت کےساتھ عملی کردار بھی نبھائیں۔