بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
دعوت اسلامی کے 7 روزہ اوورسیز اجتماع کے پہلے اوردوسرے دن شرکائے اجتماع سے نگران شوری اور دیگر مبلغین کی فکر انگیز گفتگو
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اوورسیز دعو ت اسلامی کے ذمہ داران کا سات روزہ سنتوں بھرا تربیتی اجتما ع جار ی ہے بیرون ملک سے تشریف لائے مبلغین دعو ت اسلامی و دیگر عاشقان رسول کی کثیر تعداد اوورسیز اجتماع میں علم دین کی برکتوں سے مستفید ہورہی ہے ۔
بیرون ممالک سے آئے ہوئے مختلف کلچرز اور زبان بولنے والے افراد کے مجموعہ کے خوبصورت گلدستہ میں سنت رسول کی مٹھاس ڈالنے اور اتباع سنت کا پیروکار بنانے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے رمضان آڈیٹوریم میں علم دین سیکھنے سکھانے کے مختلف شیڈول میں مبلغین دعوت اسلامی نے قرآن وسنت کی اتباع ، اصلاح نفس، نیکی کی دعوت دوسرے تک پہنچانے کی اہمیت اور فکر آخرت کے موضوعا ت پر لیکچر اور درس دیا۔
اوورسیز اجتماع کے پہلے روز کا آغاز نماز فجر کے بعد تلاوت قرآن ، حمد باری تعالی ،نعت رسول سے ہوا پھر تفسیر قرآن کا پہلا سیشن ہوا ۔بعد نماز ظہر مرکزی مجلس شوری کے رکن اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے نگران جنا ب مولاناعبد الحبیب صاحب نے شرکائے اجتماع کو خوش آمدید کہا اور سنتوں بھرے اجتماع کی اہمیت و فوائد پر روشنی ڈالی ،نیز مبلغ دعوت اسلامی حاجی اسد عطاری نے قرآن اور فکر آخرت کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ نماز عصر کے بعد سنتیں ا ور آداب زندگی کے موضوع پر مبلغ دعوت اسلامی کے درس دیا۔بعد نماز عشاء مفکر دعوت اسلامی عالمی سفیر دعوت اسلامی نگران شوری حضرت علامہ مولانا محمد عمران عطاری نےشرکائے اجتماع سے تنظیمی معاملات ،آرگنائزیشنل سوالات پر ایک اہم سیشن کیااور آخر میں خلیفہ امیر اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے اجتماع میں آئے ہوئے مہمانان سے ملاقات کی اور دعاؤں سے نوازا۔
دوسرے دن اوورسیز اجتماع میں شیخ الحدیث وا لتفسیر جناب مفتی محمد قاسم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کےبعد شرکائے اجتماع نے مفتی صاحب سےمختلف موضوعات پر سوالات کئے اور مفتی صاحب نے تسلی بخش جوابات دیئے۔دوسرے دن نماز عشاء کے بعد شرکائے اجتماع کا خصوصی سیشن مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب عمران قادری عطاری کےساتھ ہوا جس میں نگران شور ی سے اجتماع میں شریک تمام لوگوں مختلف موضوعات پر سوالات کئے اور نگران شوری نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والے دین کاموں کی پزیرائی پر روشنی ڈالی اور شرکاء کے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
دوسرے دن کے اختتام پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے تمام ممبران کا خصوصی سیشن خلیفہ امیر اہلسنت اور بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت حضرت علامہ ومولانا محمد الیاس قادری رضویہ کےساتھ ہو۔ یوں پہلے دو روزہ اوورسیز اجتماع میں علم دین سیکھنے سکھانے کےساتھ اختتام ہوا۔