overseas ijtimah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

اوورسیز اسلامی بھائیوں کے لیے 7 روزہ سنتوں بھرا اجتماع

بین الاقوامی سطح پر دعوت اسلا م کے تمام شعبہ جات کےذمہ داران کا 7 روزہ سنتوں بھرا اجتماع عالمی مدنی مرکز میں 19 نومبر2024 سے شروع ہوگا

اسلام   کےاولین دور سے لیکر موجودہ دور تک تبلیغ دین کا سلسلہ علمائے اسلام بخوبی سرانجام دیتے آئے  ہیں اُسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی بھی اولیائے کاملین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت دین کےساتھ رسول اللہ کی سنتوں کی تبلیغ دنیا کے 160سے زائد ممالک میں  کررہی ہے اور دین اسلام کی تعلیمات کا پیغام دعو ت اسلامی کے پلیٹ فارم سے مزید دنیا کے اطراف میں پھیل رہا ہےجہاں جہاں دعو ت اسلامی قرآن وسنت کی تعلیمات سے لوگوں کو روشناس کرانے میں کامیاب ہوتی ہے وہیں دعو ت اسلامی کے ذمہ داران مسلمانوں کو دین سکھانے کےلئے اپنے خدمات پیش کرتے ہیں ۔ہزاروں کی تعداد میں دعوت اسلامی کے دینی مراکز ، جامعات، مدارس ، دار السنہ جیسے ادارے لوگوں کو علم دین سکھانے کےلئے قائم ہوچکے ہیں اور خدمت دین کے ساتھ لوگوں کی فلاح و بہود اور امداد باہمی کے لئے دعو ت اسلامی کا سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ایف جی آر ایف  بھی انسانی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

چنانچہ دنیابھر میں قائم دعوت اسلامی کے دینی مراکز کے ذمہ داران ،دعوت اسلامی  کے نمائندگان، ریجنل  کنٹری ذمہ داران کی دینی واخلاقی تربیت اور علم دین سکھانے کے آداب پر مشتمل 7روزہ اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی منعقد کیاجارہاہے یہ بین الاقوامی سطح کے ذمہ دارن کا اجتماع  19 نومبر 2024 سے شروع ہوگا جس میں تربیت کے مختلف  سیشن  رکھے گئے ہیں۔ذمہ داران اجتماع کے شیڈول کےمطابق  19 نومبر سے 21 نومبر تک مقامی ذمہ داران کا تربیتی سیشن ہوگا اور ساتھ ہی 19 نومبر سے ہی بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے دعوت اسلامی کے ذمہ داران  کابھی سیشن 25 نومبر تک جاری رہے گا۔ اجتماع کے شیڈول کے مطابق مبلغین دعوت اسلامی کے بیانات  بھی ہوں گے ،سنتیں سیکھنے سکھانے حلقے بھی لگائے جائیں گے۔

نیز 26 نومبر 2024سے 28 نومبر 2024 کو تمام ریجن سطح کے زمہ داران کو مشورہ  بھی ہوگا۔

بیرون ملک سے تشریف لانے والے تمام ذمہ داران اجتماع میں شرکت کےلئے جلد دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل آفیر ڈیپاڑٹمنٹ سے رابطہ کرکے اپنی رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل کرلیں اور کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں +9231 05709212 پر رابطہ بھی کرسکتے ہیں اور INT.DARULSUNNAH@DAWATEISLAMI.NET پر ای میل کرکے ویزہ سےمتعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔