palestine kay khandanon ki madad
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

فلسطین کے بکھرے خاندانوں کی مدد

فلسطین  کے بکھرے خاندان   مدد کے منتظر   ہیں  ۔ایف جی آر ایف

مظلوم فلسطینوں کی مدد میں مصروف  فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیش      گزشتہ کئی ماہ  سے مؤثر ترین حکمت عملی کےساتھ فلسطینی عوام   کی ہر ممکنہ مدد کرنے  کی کوشش کررہا ہے۔خوراک، لباس، بستر، خیمے  ،ادویات، بچوں  کے کھیل کے سامان، سردی سے بچاؤ  کے کپڑے، پانی کی بوتلیں  اور ہر ضروریات زندگی کا سامان اہل فلسطین تک پہنچا  یا گیا ہے۔خیموں میں  مقیم غزہ  کےلوگ  پانی  کے لئے پریشان  ہیں  اس مایوس کن صورت حال میں  ایف جی آر ایف   ایک ملیئن لیٹر پانی   اہل غزہ تک پہنچانے کے عظیم پروجیکٹ پر کام کررہا ہے اوراس سے پہلے بھی ایف جی آرایف  ہزاروں  کی تعداد میں پانی کی بوتلیں  غزہ     کے لوگوں تک پہنچاچکا ہے۔

ایف جی  آر ایف    بے لوث خدمت کے جذبہ سے سرشار  اہل غزہ  کے ساتھ جنگی حالات میں  امدادی کام کررہا ہےاوریوکے  میں موجود  عاشقان رسول کی ایک بڑی تعداد ایف جی آرف ایف کےساتھ مل کراہل فلسطین   کی مدد کےلئے کوششیں کررہے ہیں۔ایف جی آرایف تمام مسلمانوں سے ایپل کرتی ہےکہ ایف جی آر ایف کے ساتھ مل کر  ایک ملیئن لیٹر ز پانی  اہل غزہ تک پہنچانے کے  عظیم مشن میں  شامل ہوئیں ۔پانی سے زندگی ہے تو پانی کے ذریعے زندگی بچایئے اور ایف جی آرایف کے  عظیم پروجیکٹ میں  حصہ ملایئے۔اور فلسطین  کےخاندانی  شیرازے کو مزید بکھیرنے سے بچانے کےلئے   ایف جی آرایف کے ساتھ مل کر مدد کیجئے۔امدادی کاموں میں شرکت کےلئے  +447300 55 99 19  پر رابطہ کیجئے۔