سوشل میڈیا افراد کے لئے دوروزہ اجتماع
سوشل میڈیا ایک بےلگام پلیٹ فارم ہے جہاں ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
25 مئی کو پرتگال کے دارالحکومت لسبن میں مشہور ومعروف مذہبی اسکالر جناب عمران عطاری اجتماع میں خصوصی بیان کریں گے
16 مئی 2025 سے یورپی ممالک میں تبلیغ دین اور دعوت اسلامی کےعلمی ، دینی ، فلاحی ، تعلیمی اور روحانی کاموں کو آگے بڑھانے کےلئے یورپ کے دینی دورے پرروانہ ہونے والے دعو ت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب مولانا محمد عمران قادری کے خطابات اور بیانات کےشیڈول کے مطابق پرتگال میں مسلم کمیونٹی کا ایک عظیم الشان اجتماع جوکہ 25 مئی کو لزبن میں ہوگا وہاں مبلغ اسلام جناب عمران عطاری صاحب خصوصی بیان کریں گے ۔ حاجی عمران عطاری موجودہ دور جید عالم دین اسلامی اسکالر اور نوجوان نسل کی ذہن سازی میں نمایاں کردار ادار کرنے والے موٹیویشن سپیکر کی صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ وقت کی قدر اور موقع محل کے مطابق گفتگو ، عوام الناس کے مزاج ا ور عقل کے مطابق کلام کرنے اور الجھے ہوئے مسائل کو دین کی روشنی میں بیان کرنے کا خاص ملکہ رکھتے ہیں۔ نگران شوری بیرون ممالک میں تبلیغ دین کے ساتھ مختلف سیمینار، مسلم کمیونٹی کی تقریبات، عوامی اجتماعات میں شرکت اور یونیورسٹی طلبہ اور پروفیشنل حضرات کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
پرتگال کے شہر لسبن میں مقامی مسلم کمیونٹی کے تحت 25 مئی کو Lisbon Central Mosque Rua Mesquita 2,1070-238 Lisbon میں ایک عظیم الشان اجتماع ہوگا جس میں عالمی سفیردعوت اسلامی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب حاجی عمران عطاری اہل اسلام سے خصوصی خطاب کریں گے ۔لسبن میں ہونے والے اجتماع کا وقت نما زظہر کے بعد 3:00PM پر شروع ہوگا اور نگران شوری کا فکر انگیز خصوصی بیان 03:30PM پر ہوگا۔ لسبن پرتگال میں رہنے والے تمام ہی عاشقان رسول نگران شوری سے ملاقات اور بیان سننے کے لئے اجتماع میں ضرور بالضرور شرکت کریں اور مزید معلومات کے لئے :920 101 022 یا 912 002 844 پر رابطہ کیجئے ۔