program zehni azmaish
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

پروگرام ذہنی آزمائش سیزن 16

پاکستان کےمختلف شہروں سے منتخب ٹیموں کے مابین  ذہنی علمی معلوماتی پروگرام ذہنی آزمائش   سیزن  16  بہت جلد مدنی چینل پردیکھئے۔

دنیا کا پہلا مکمل اسلامی چینل جس کی نشریات بنا کسی خاتون کی نمائش اور بغیر کسی اشتہار کے پوری دنیا میں  قرآن وحدیث کی تعلیمات، اسلامی علوم کی نشرو اشاعت، سیرت انبیاء ، خاتم النبیین کے حسین دلکش تذکرے، فقہائے اسلام کی علمی کاوشیں، اولیائےکرام کی پاکیزہ زندگی کے نمایاں پہلوؤں  کے ذکر کےساتھ بہت ہی اچھے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ  ہوکر نشرہوری ہیں۔

یہ چینل الیکڑونک میڈیا کی دنیا کا وہ واحد چینل ہے جو اپنی انفرادیت اور خصوصیات کےساتھ پوری دنیا میں اسلامی معلومات پروگرامز، فقہی مسائل کے درس،گلہائے عقیدت ومحبت سے بھرپور نعت رسول کی محافل، معاشرتی زندگی کواسلام کے خوبصورت پہلوؤں سے سجانے والے سلسلےاور بچوں کی تربیت کے دلچسپ پروگرام متعارف کرواتا ہے۔

یہ چینل اپنے بے مثال پروگرام کی وجہ سے دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک میں بڑی دلچسپی سے دیکھا جاتا ہےاور اس چینل کی مقبولیت  کا اندازہ اس بات بھی لگایاجاسکتاہےکہ اس کے پروگرامزکی نشریات  میں ایسے پروگرام بھی شامل ہیں جن  کے دیکھنے کےلئے بچہ سے لیکر بڑے تک منتظر رہتے ہیں۔

اب اس پروگرام کے انتظار کا وقت ختم ہواچاہتاہے چنانچہ 20 اکتوبر سے مدنی چینل کا مشہور کوئز پروگرام ذہنی آزمائش شوکا سیزن 16 کا آغاز کڑاکے دار مقابلہ سے شروع ہورہاہے مدنی چینل کے ذہنی آزمائش  پروگرام کے ہوسٹ جناب اسلامی اسکالر، مذہنی رہنما، مبلغ اسلام جناب عبد الحبیب صاحب  نے مدنی چینل کے جملہ ناظرین کو سیزن 16 کے آغاز کی خوشخبری سنائی دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ذہنی آزمائش سیزن 16 میں کل 24 ٹیمیں شامل ہورہی ہیں  اور 20 اکتوبر 2024بروز اتوار ذہنی آزمائش سیزن 16 کا پہلا مقابلہ حیدرآباد اور پاکپتن کی ٹیموں کے درمیان ہوگابالترتیب 21 اکتوبر کو ٹنڈوآدم بامقابلہ بھاولپور،22اکتوبر خانپور بامقابلہ سرگودھا، 23 کو بقیہ پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا،جبکہ27 اکتوبر کو ملتان اور سیالکوٹ کےدرمیان ،28 کو ساہیوال اور نارووال،29 اکتوبرکو پتوکی بامقابلہ چکوال اور 30 اکتوبرکو پھر پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوگا۔یوں ہی ذہنی آزمائش سیزن 16 کا نواں کوئز مقابلہ 3 نومبر کو اسلام آباد اور ڈیرہ اللہ یار کےدرمیان ، 4 نومبرکو پیشاور اور گجرات کی ٹیموں کے مابین مقابلہ،5 نومبر کو جہلم اور اٹک کےدرمیان میدان سجے گا پھر 6 نومبرکو ایک بار پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔10 نومبر کو ذہنی آزمائش سیزن 16  میں باغ کشمیر اور لاہور کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا، 11 نومبر کو کراچ ٹیم بی اور کوٹلی کشمیر سے تعلق رکھنے والی ٹیم مدمقابل ہوں گی اور 12 نومبر کو کراچی ٹیم اے اور حاٖفظ آباد کےدرمیان کوئز مقابلہ ہوگا اور پھر ایک بار پیچھے رہ جانے والی ٹیموں کے درمیان 16 نومبر کو چانس دیا جائے گا۔

یوں ایک زبردست علمی معلوماتی پروگرام  مدنی چینل کے ناظرین کی دلچسپی کےلئے سیزن 16 کا آغاز زور وشورع کے ساتھ جاری ہے اور 20 اکتوبر بعد نماز عشاء تقریبا پاکستان وقت کےمطابق 09:00 ذہنی آزمائش سیزن 16 کا پہلا مقابلہ براہ راست دیکھنے کو ملے گا۔