ramzan kay aitekaf ki registration
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ما ہ رمضان کے اعتکاف کی رجسٹریشن

دعوت اسلامی کے شعبہ رمضان اعتکاف کی طرف سے  مکمل ما ہ رمضان کے اعتکاف کی رجسٹریشن کےلئے کیو آر کوڈ جاری کردیا گیا

1446 سن ہجری کے ماہ رمضان کی پر کیف ، بابرکت لمحوں کو عبادت الہی  ، تلاوت قرآن ،ذکرو اذکار، مناجات ، قیام اللیل، نفلی عبادات، باجماعت نماز کی ادائیگی، زندگی کے جھمیلوں سے دور رہ کر فقط یاد الہی میں  گزارنے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  کراچی اور پاکستان  دیگر شہروں میں مکمل ماہ رمضان اعتکاف میں گزاریئے ۔

 ہر سال عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  میں  عاشقان رسول  کا شہر اعتکاف   ماہ رمضان میں   قائم کیا جاتاہےجس میں اہل اسلام نزول ماہ قرآن کے مہینے کو  عبادت الہی میں  گزارنے کےلئے تشریف لاتے ہیں ۔اس شہر اعتکاف کی سب بڑی خوبی   یہ ہوتی ہے کہ پورا ماہ اعتکاف کی سعاد ت پانے والوں کو براہ راست  عالمی شہرت یافتہ   مصلح امت ، لاکھوں لوگوں کی زندگی   کو راہ راست پر لانے والی علمی وروحانی شخصیت  حضرت امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری سے علم دین حاصل کرنے کا موقع نصیب ہوتاہے ۔  عالم عرب و عجم ، شرق ، غرب  میں سنت رسول پر عمل  کا شعور اجاگر کرنے والی ہستی حضرت الیاس قادری  کی صحبت وسنگت میں صبح وشام درس قرآن ، درست حدیث ، فقہی مسائل ، علم دین کی باتیں، اصلاح احوال پر علمی گفتگو، تزکیہ نفس کےلئے بزرگان دین  کی مثالیں، باطنی اصلاح کا عملی طریقہ، گناہوں سے نجات کا ذریعہ ، نیکی کی رغبت، عبادات کا ذوق، خطاؤں پر شرمندگی، برے اعمال پر توبہ واستغار، غفلت میں گزاری ہوئی زندگی کا پچھتاوا اورسب سے زیادہ فکر آخرت اور میدان حشر  میں شرمندگی سے بچانے والے اعمال   کا تذکرہ اور نیک اعمال  اپنانے کا جذبہ بیدار کیاجاتاہے۔

 ماہ رمضان    کو مقصد رمضان  کے مطابق  گزانے  کے لئے دعوت اسلامی کے عالمی پلیٹ فارم فیضان مدینہ  میں  ایک ماہ کا اعتکاف   کیجئے اور دیکھئے کہ  ظاہر وباطن کی پاکیزی  کا سامان اور حقیقی مقصد رمضان کیسے حاصل ہوتا ہے۔یقینا ہماری سالانہ زندگی کے گیارہ ماہ عبادت الہی سے غفلت میں گزرتے ہیں اور اس کے باوجود  رمضان کا مبار ک مہینا ہمیں اسیلئے عطاکیا جاتا ہے کہ ہم گیار ماہ کی غفلت بھری زندگی کے اعمال سے سچی توبہ کرکے نیکی کے راستہ پر گامزن ہوجائیں  اور للہیت ، تقوی، اخلاص ،خوف خدا  میں بہتے آنسو کے ساتھ روزے  رکھ کر علم دین بھی سیکھ لیں اور اس کےلئے دعوت اسلامی عاشقان رسول کی دینی تحریک  کا  مینار نور فیضان مدینہ تمام اہل اسلام  کو نیکی کی دعوت دیتا ہے ۔زندگی میں ایک بار  اصحاب صفہ کی پیروی کرتےہوئے  ماہ رمضان علم دین سیکھتے ہوئے مسجد گزاریئے اور دیکھئے کہ ایک ماہ کی تربیت سے آپ کی زندگی  میں نیکیوں سے بھرا انقلاب کیسے پیدا ہوتا ہے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ رمضان اعتکاف  کی طرف سے   ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ہی اعتکاف رجسٹریشن کیو آر کوڈ جاری کردیا گیا جلد آیئے اور عبادت کے ذوق  کی تسکین کے ساتھ علم دین سیکھنے کےلئے اپنی نشست  مقرر کیجئے اور پورا ماہ   عشق رسول میں ڈوب کر   عبادات  وریاضات  ،تلاوت قرآن، نیک اعمال اور علم دین حاصل کیجئے۔

رجسٹریشن کے لئے کلک کریں۔

اور  کیو  آر  کوڈ کو اسکین کریں۔

aetikaf 2025