ایکسپو سینٹر کراچی، مکتبۃ المدینہ اسٹال
ذرائع کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں 14دسمبرسے 18دسمبر تک کتابوں کی نمائش کے لئے
رمضا ن کےہر دن امیر اہلسنت کے ساتھ دینی معلومات سے بھر پورمدنی مذاکرہ
رمضان کی آمد کےساتھ ہی بجھے ہوئے دلوں میں علم دین کی شمع فروزاں کرنے کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ بعد نماز عصر تا مغرب اور نماز تراویح کے بعد شروع ہوگا ۔
امیر اہلسنت حضرت علامہ ومولانا محمد الیاس عطار قادری کے ساتھ بہت کچھ وہ بھی تھوڑے وقت میں اسلامی عبادات، اسلامی عقائد، اسلامی تعلیمات، اخلاقیات، معاشرت، عمل کا جذبہ ابھارنے والی علمی باتیں اوراعمال صالحہ ، اجر وثواب سے بھرپور اورادو وظائف اور ،دین اسلام کی ترویج واشاعت میں بزرگان دین کی خدمات جاننے کا موقع ملے گا۔
قبولیت کے لمحات میں رقت آمیز دعائیں ، دلوں کے زنگ دھونے والی پرسوز مناجات، کلام عطار کی رس گھولتی علمی باتو ں سے رمضان کے ہر لمحہ کو بامقصد بنائیں۔
رمضان کریم میں اہل اسلام کو دین کی سچی اور حقیقی تعلیمات سے ہمکنار کرنے کےلئے دعوت اسلامی کا بین الاقوامی علم وعمل سے بھر پور رمضان اعتکاف نے ہزاروں لوگوں کی زندگی میں مثبت اثرات مرتب کئے ۔دعوت اسلامی کے تحت رمضان اعتکاف کی سب سے بڑی انفرادیت ہےکہ اس میں ہر معتکف کو عبادات الٰہی بجالانے کےساتھ علم دین سیکھنے کا بھی بہر پور موقع ملتا ہے ۔چنانچہ سال 2025 رمضان اعتکاف کی بہاریں پھر سے خزاں رسیدہ چمن میں ڈیرے جمانے کےلئے پر تول رہی ہیں اور ایک بار پھر عالمی مدنی مرکز میں پھر سے علم کے پیاسوں کو علم دین سے سیراب کرنے کےلئے علم کی محفلیں سجائے جائیں گی جس میں امیر اہلسنت رونق مجلس ہوکر علم دین کے فیض سے معتکفین اور رمضان اعتکا ف میں شرکت کرنے والوں کو مستفید کریں گے۔
ماہ رمضان کے مدنی مذاکرے میں جہاں بہت ساری علمی باتیں سیکھنے کو ملیں گیں وہیں روزہ کیا ہے؟ روزے کا فلسفہ کیا ہے؟ روزے سے مقصود کیا چیزہے ؟ ، روزے کی اہمیت ، افراد اور معاشرے پر مرتب ہونے والے روزے کے اثرات کیا ہیں ؟، روزہ ہی اصلاح نفس کا ذریعہ کیوں؟ ، روزے کےذریعے بھوک پیاس اور نفس کی خواہشات سے دور رہنے کےلئے کیوں حکم دیا گیا؟ اس کے علاوہ قرآن وحدیث میں روزے کی اہمیت اور فضیلت کے بارے میں بھی خوب معلومات حاصل ہوں گی۔
امیر اہلسنت اپنی پیرانی سالی کے باوجود اپنی زندگی کے تجربات اور علم کے موتیوں کو تقسیم کرنے کےلئے ہر روز رمضان کی مبارک ساعتوں میں مدنی مذاکرہ میں دو بار جلوہ افروز ہوں گے۔ جی ہاں بعد نماز عصر 5:45pmتا مغرب اور پھر تراویح کی نماز کے بعد تقریبا 10:15pm پر مدنی مذاکرے میں شرکت کریں گےاور آپ کے سامنے علمی میراث تقسیم کریں گے کیونکہ علم تقسیم کرنے سے اور بڑھتا ہے اور مال راہ خدا میں بانٹنے سے بڑھتا ہے۔
رمضان 1446 کو بامقصد گزارنے کےلئے عالمی مرکزفیضان مدینہ کراچی اور جہاں جہاں دعوت اسلامی کے تحت رمضان اعتکاف کا شیڈول دیا گیا ہے وہیں سے امیر اہلسنت کےدیدار کےساتھ علم شریعت وطریقت حاصل کریں ۔