salana taqreeb e isnad
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ملاوی میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد

حفظ وناظرہ قرآن مکمل کرنے والے طلبا کی سالانہ تقریب اسناد

مدرسۃ المدینہ سے حفظ وناظرہ مکمل کرنے والے طلباء کی سالانہ گریجویشن تقریب ملاوی میں 13 دسمبر کو ہوگی آسمانی کتب میں قرآن مجید وہ واحد کتاب ذی شان ہے جس کی حفاظت خود خالق کائنات نے اٹھائی ہے ، لاکھوں سینوں میں محفوظ قرآن دنیا کے سامنے کلا م الہی کی عظمت ورفعت کا منہ بولتا ثبوت ہےاور حفاظت قرآن کا سلسلہ سینہ بہ سینہ قیامت تک جاری ہے گا کیونکہ اللہ کا کلا م سب سے سچا ہے ۔کلام الہی کی شان وعظمت کے پرچار اور انسانیت کے دستور حیات قرآن کی تعلیمات کو دنیا کے ہر فرد تک پہنچانے کےلئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا کردارشروع سے ہی اپنی مثال آپ رہاہے ہزاروں کی تعداد میں مدارس المدینہ کا قیام اور لاکھوں طلبا و طلبات کا زیور قرآن سے آراستہ کرنا ،ہزاروں کی تعداد میں حفظ قرآن کی لازوال دولت سینوں میں منتقل کرنا، خوش الحانی، عربی لب ولہجہ اور حسن قرأت کے ساتھ مکمل تلاوت قرآن کی سعادت ہر عمر کے افراد میں تقسیم کرنا مدارس المدینہ دعوت اسلامی کی شاندار کاوشیں ہیں ۔چنانچہ مدرسۃ المدینہ سے حفظ قرآن وناظرہ قرآن مکمل کرنے والے طلبا کی ایک عملی تصویر ملاوی میں دیکھنے کو ملی جہاں دعوت اسلامی کی دینی جد وجہد سے لوگوں کی دینی واخلاقی اصلاح کے ساتھ عملی طور پر قرآن وسنت کی تعلیمات سیکھانے کےلئے مدرسۃ المدینہ کا قیام عمل میں لاگیا اور سال 2024 میں جن طلبا نے حفظ قرآن اور ناظرہ قرآن مکمل کیا ان کےاعزاز میں ایک تقریب تقسیم اسنا د کی منعقد کی جارہی ہے ۔ یہ تقریب دعوت اسلامی کے دینی ادارے مدرسۃ المدینہ ملاوی کی طرف سے 13 دسمبر بروز جمعۃ المبارک کو 07:30pm Malawi Sun hotel میں منعقدہوگی جس میں طلبا کو حفظ قرآن اور ناظرہ قرآن ختم کرنے کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔