دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

شان صحابہ واہلبیت سے متعلق مدنی مذاکرے

06  جولائی سے  11 محرم الحرام  تک فیضان مدینہ کراچی  تک   شان صحابہ  واہلبیت کےفضائل ومناقب  سے متعلق مدنی مذاکرے کا  علمی سلسلہ رہے گا۔

 اسلامی سال کے پہلے مہینےمحرم الحرام     کے آغاز سے ہی  شان صحابہ واہلبیت کے  خوبصورت تذکرے   سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں  علم سے بھرپور   مدنی مذاکرے   کا سلسلہ شروع کیا جاتاہے جس میں   عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت  حضرت  علامہ مولانا محمد الیاس قادر ی     شان اہلبیت  اورمناقب صحابہ  کرام سے متعلق  علمی شہ پاروں سے شرکائے محفل کو محظوظ کرتے ہیں۔حاضرین   محفل   کے  مختلف سوالات  کے  کے جوابات امیر اہلسنت   حضرت الیاس قادر ی صاحب  دیتے ہیں۔ تذکرۂ اہلبیت   سے شرکائے محفل   کی عقیدت ومحبت کو گرماتے ہیں،  محمد الیاس قادری صاحب  خود محبت اہلبیت اور عقیدت صحابہ کرام میں گم ہوکر  بے شمار علم کے موتی اہل محفل کےدرمیان تقسیم کرتے ہیں۔اطلاع کے مطابق اسلامی سال نو 1446 کے آغاز سے ہی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 06 جولائی  2024     سےگیارہ محرم  الحرام تک روزانہ بعد نماز عشاء  9:45 پر    مدنی مذاکرے کا سلسلہ  شروع ہوگا۔ اس علمی روحانی اور  محبت اہلبیت اور عقید ت صحابہ کرام سے بھر پور علمی مذاکرے میں  خود بھی اور اپنے عزیزوں  کے ساتھ  شرکت کریں اور امیر اہلسنت محمد الیاس قادری  کے علمی فیضان  سے  مستفیض ہوئیں۔