بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
دعوت اسلامی کے تحت شعبان المعظم 1446 کی پندرہ ویں رات شب براءت 2025 کےاجتماعات انٹرنیشنل سطح پر منعقد ہوں گے
شب براءت 2025 کو عبادت الہی میں گزارنے اور زندگی کے نئے نامہ اعمال کو نیکیوں کے ساتھ شروع کرنے کےلئے دعوت اسلامی ہرسال کی طرح اس سال بھی انٹر نیشنل سطح پر شعبان المعظم 1446کی پندرہ ویں رات اجتماعات کا انعقاد کرے گی۔ آسٹریلیا، ترکیہ، امریکہ ،انگلینڈ، نیوزی لینڈ، تھائی لینڈ ملائیشیا، نیدر لینڈ، آئرلینڈ، ساؤتھ افریقہ ، بنگلہ دیش، ملاوی، موزمبیا، زایمبیااور بہت سارے ملکوں کے علاوہ پاکستان کے تقریبا تمام ہی بڑے شہروں میں شب برأت 2025 کےاجتماعات کی تیاری شروی ہوچکی ہیں ۔شعبان کی 15 ویں رات کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی دنیا بھر کے اہل اسلام کی سہولت کےلئے اجتماعی طور پر عبادات ، تلاوت قرآن ، ذکر واذکار، اجتماعی توبہ واستغفار کاموقع فراہم کرتی ہے تاکہ یکسوئی اور اجتماعی ماحول کی برکتوں سے سبھی کو فائدہ پہنچ جائے ۔یقینا لاکھوں لوگ دعوت اسلامی کے شب براءت اجتماعات کی برکتوں سے مستفید ہوتے ہیں اور کئی ہزار افراد کو شعبان کے اجتماعات کے روحانی فیض سے زندگی کو بدلنے کی بھی سعادت مل جاتی ہے۔
شب براءت اجتماعات 2025 کا شیڈو ل حسب روایت14 شعبان کی عصر کی نماز سے ہی شروع ہوجائے گا اور بعد نماز مغرب بزرگان دین کے اسوہ پر عمل کرتے ہوئے چھے خصوصی نوافل حسب ترتیب یعنی دو نفل درازی عمر کی نیت سے ادا کئے جائیں گے پھر اس کے بعد 21 بار سورہ اخلا ص اور ایک بار سورہ یاسین کی تلاوت کی جائے گی پھر دعائے نصف شعبان بھی پڑھی جائے گی۔ اور پھر دو رکعت نفل دنیاوی وسماوی آفتوں سے حفاظت کی نیت سے اد ا کی جائے گی اور نفل کے بعد 21 بار سورہ اخلاص ایک بار سورہ یاسین کی تلاوت اور دعائے نصف شعبان کو پڑھا جائےگا ۔پھر مزید آخری دورکعت نفل مخلوق کی محتاجی سے بچنے کی نیت سےا دا کئے جائیں گے اور حسب معمول تلاوت سورہ اخلاص و سورہ یسین اور دعائے نصف شعبان ہوگی۔
پھر نماز عشاء کے بعد سے شب براءت 2025 کے اجتماعات کی رونقین عبادات الہی کے رنگ میں ڈھل کر صبح سحری تک جاری رہیں گی۔ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ شب براء ت اجتماع 2025 میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری شرکت فرمائیں گے اور اپنے روحانی علمی بیان اور مدنی مذاکرہ سے شرکائے اجتماع کو شب براء ت کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔
یوں ہی دعوت اسلامی کے جتنے دنیا میں مدنی مرکز فیضان مدینہ موجود ہیں وہاں پر بھی مبلغین دعوت اسلامی شب براء ت 2025 کی اجتماعات کو ذکر دعا میں گزاریں گے۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران ممتا ز عالم دین ، مشہور اسلامی اسکالر جناب محمد عمران قادری صاحب اوردیگر اراکین شوری شعبان 2025 کی 15 ویں شب کے پروگرامات کے شیڈول کے مطابق مختلف مقامات پر بیانات اور دعائیں کریں گے۔
شب براءت کا شمار ان مقبول راتوں میں ہوتا ہے جن میں کی گئی عبادات اور مانگیں گئی دعائیں قبول ہوتی ہیں اس اہم رات شب براءت 2025 کو عبادت کے ذوق وشوق کےساتھ گزارنے کےلئے دعوت اسلامی کے شب براءت اجتماعات میں خود بھی شرکت کریں اور دوسروں کو بھی نیکی کے سفر کا مسافر بننے میں مدد کریں ۔