جامعۃ المدینہ یوکے کی گریجویشن تقریب
دعوت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے ہزاروں طلبا و طالبات جب علم دین کا کورس
دعوت اسلامی کےشعبہ تعلیم کے نگران جناب عبد الوھاب عطاری نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں مسلم طلباسےملاقات کی۔
بین الاقوامی یونیورسٹیز اور جامعات کے وزٹ کرنے والے دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے ہیڈ جناب عبد الوھاب نے انگلینڈ کی مشہور ومعروف آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اس دورہ کے دوران یونیورسٹی میں زیر تعلیم مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبا سے ملاقات کی اورآکسفور ڈ یونیورسٹی کے مسلم پرے ہال میں پروفیسرز اور طلبہ سے خطاب کیا۔عبد الوھاب عطاری نگران شعبہ تعلیم دعوت اسلامی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ کے درمیان تعلیمی امور اوربدلتے حالات میں ایک مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی دینی ذمہ داریاں کیا اورمسلم طلبہ کا کردار کیساہونا چاہے کہ جس سے لوگ ان کے قریب آئیں اور دین کو تقویت ملے ،دورحاضر کی بدلتی ہوئی صورت میں مسلم طلبہ کے کردار کے حوالے سے مکالمہ ہوا۔ اس میٹ اپ میں شعبہ تعلیم کے نگران نے دعوت اسلامی کی تعلیم سرگرمیوں اور جامعات المدینہ کے تعارف پیش کیااور پاکستان اور بیرون ملک دعوت اسلامی کے تحت قائم تعلیمی اداروں کے نظام تعلیم پر روشنی ڈالی۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے بعد عبدالوھاب عطاری کا گلیسگو اسکاٹ لینڈ میں ڈاکٹرز کے ساتھ پروفیشنل میٹ اپ ہوا جہاں نگران شعبہ تعلیم جناب عبد الوھاب نے مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل حضرات اور ڈاکٹر ز کو نیکی کی دعوت دی اور دنیاوی علوم کے ساتھ اسلام کی بنیاد تعلیمات کے حصول پر بھی ضرور دیا۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کےرکن اور شعبہ تعلیم کے نگران یورپ کا تعلیم دورہ کررہے ۔اس مطالعتی دورے کے دروان عبد الوھاب نے انگلینڈ کی مشہور یونیورسیٹریز کابھی وزٹ کیااور خاص طور پر آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورہ میں میں طلبہ کو تعلیم کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے کی ترغیب بھی دلائی اور طلبہ و اساتذہ کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔