بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
ساؤتھ کوریاسئوجیونگ یونیورسٹی میں 27دسمبر کی شام اسلامی اسکالرہیڈ آف دعوت اسلامی انٹرنیشل محمد عمران عطاری کا خصوصی لیکچر کامیاب انسان کیسے بنیں؟ سنیئے۔
عالمی سطح پر دعوت اسلامی کی دینی خدمات سرانجام دینے والے مشہور اسلامک اسکالر مبلغ دعوت اسلامی محمد عمران قادری ساؤتھ کوریا کا دینی دورہ کررہے ہیں اس دینی دورے کے دوران جناب مولانا محمد عمران عطاری صاحب مختلف اجتماعات ، سیمیناراور دینی تربیت کے ورکشاپ میں موجودہ دور میں اسلام کی عالمی سطح پر خدمات کی کیسے کی جائے اور دعوت اسلامی کا اس مقصد کے لئے کیا کردار ہےوغیرہ عنوانات کے ساتھ ساؤتھ کوریا میں مقیم مسلم وغیر مسلم کمیونٹی سے اجتماعی وانفردی طور پر گفتگو کریں گے اور ساتھ ہی نیکی کی دعوت کا بھی سلسلہ ہوگا۔ ساؤتھ کوریا میں 27دسمبر 2024 کے اختتام پر سیئونگ جیونگ یونیورسٹی میں بھی ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں مہمان خصوصی کےطور دعوت اسلامی کی بین الاقوامی کثیر الجہت تنظیمی و تعلیمی ،فلاحی ،سماجی اور تبلیغی خدمات کو نگرا ن کی حیثیت سے نبھانے والے نگران شوری جناب حاجی محمد عمران صاحب شرکت کریں گے ۔سیئوجیونگ یونیورسٹی ساؤتھ کوریا باہمی ثقافت کو فروغ دینے کےلئے پوری دنیا میں مشہور انسٹی ٹیوٹ کے طور مشہور ہے اس یونیورسٹی میں اسلامی ثقافت کو پیش کرنے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں’’ کامیاب انسان کیسے بنیں ‘‘ کے موضوع پر ایک خوبصورت سیمینار جس میں کثیر تعداد میں ریسرچ اسکالرز، اسٹوڈنٹس ، پروفیسرز،ایجوکیشنل اسٹاف اور تعلیم کے شعبہ کےعلاوہ بہت سے پروفیشنل افراد بھی شرکت کریں گے اس پروگرام میں مفکر دعوت اسلامی ، عالمی سفیر دعوت اسلامی اسلامک اسکالر فکر انگیز گفتگو کریں گے اور شرکائے سیمینار کے سوالات کو Islamic panel expert طور پر جوابات بھی دیں گے۔عمران عطاری نگران شوری دعوت اسلامی گزشتہ کئی سالوں سے دنیا بھر کی جامعات ،یونیورسٹیز اور مڈرن ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس میں دور حاضر کے چیلنجز اور اسلام کی تعلیمات پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں اور معاشری مسائل پر گہری نظر کےساتھ اس کے حل کی عملی تدابیر پر بھی روشنی ڈالنے کا ملکہ رکھتے ہیں۔
سیئوجیونگ یونیورسٹی میں ’’کامیاب انسان کیسے بنیں‘‘ کے موضوع پر ہونے والے سیمینار : Sejong University Seoul South Korea (Al Building Seminar Hall B107) میں 8:0 سے 10:00PM تک ہوگا۔ ہیڈ آف دعوت اسلامی انٹرنیشنل محمد عمران قادری عطاری کی خصوصی گفتگوسنیئے۔