sunnaton bhara ijtimah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

سنتوں بھرا اجتماع 24 اکتوبر ، 31اکتوبر

دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع 24 اکتوبر کو پنیالہ شریف خیبرپختونخوا اور31اکتوبر کو حب چوکی بلوچستان میں ہوگا

ہزاروں لوگوں کی ظاہری وباطنی اصلاح اور علم دین کی اشاعت کا سب سے ذریعہ دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہے جو تقریبا سو سے زائد ممالک میں باقاعدگی سے ہر جمعرات  منعقد ہوتا ہے۔ یہ اجتماع درحقیقت اجتماعی تربیت گاہ   مرکز ہوتا ہے لوگ دور دراز سے دین کی باتیں سیکھنے ، علم دین حاصل کرنے، سنتوں کی محبت کو سینے میں بسانے کےلئے کشاں کشاں سنتوں بھرے اجتماع شرکت کےلئے آتے ہیں اور پورے ہفتہ بھر کی دینی اور اخلاقی تربیت کا سامان لیکر عمل کے جذبہ سے واپس پلیٹے ہیں۔کوئی اپنے گناہوں پر ندامت کے آنسو بہاتاہےتو کوئی پچھلی زندگی  میں کئے اعمال پر توبہ استغار کرتا ہے، اجتماع کی روحانیت  کا ایسا اثرہوتاہےکہ اجتماع کے چار سو آہ وفغاں سے لبریز ہوجاتے ہیں مبلغین کے درس ،اصلاحی بیانات کی تاثیر دلوں جوں جوں سرایت کرتی ہے لوگوں کے دل جذبہ عمل سے سرشار ہونے لگ جاتے ہیں۔تقریبا 43 سالہ سے دعوت اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع کی روحانیت کا اثر ماحول کا اب تک گرویدہ کرتا چلا آرہا ہے۔چنانچہ 24 اکتوبر بروز جمعرات کو سنتوں بھرے اجتماع  پنیالہ شریف خیبر پختونخوا میں بھی ہوگا جس میں مبلغ دعوت اسلامی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے اور 31 اکتوبر کو عدالت روڈ حب چوکی بلوچستان میں سنتوں بھرے اجتماع سے رکن شوری جناب حاجی فضیل عطاری بیان فرمائیں گے ۔ 24اور 31 اکتوبر کو ہونے والے دونوں سنتوں بھرے اجتماع مدنی چینل پر بھی لائف دکھائے جائیں گے۔