بلینٹرے ملاوی میں نیو مسلم اجتماع
1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا
نیکی کی دعوت عام کرنے کےلئے مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب حاجی عمران عطاری 12اگست سے 18 اگست تک سورینام اور گیانا کا دینی دورہ کریں گے۔
یورپ اور ساؤتھ امریکہ کے بیشتر ممالک میں دعوت اسلامی کے تحت دینی کاموں کا تسلسل برقرار رکھنے اوروہاں کے مقامی لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کےلئے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب مولانا محمد عمران عطاری اگست کے شروع میں ہی دینی سفر پر روانہ ہوجائیں گے ۔نیکی کی دعوت کے اس سفر میں جہاں ساؤتھ امریکہ کے بہت سے ممالک کا دینی دورہ کریں گے وہیں 13 اگست سے 18 اگست2024 تک سورینام اور گیانا میں دعوت اسلامی کے تحت مختلف اجتماعات میں سنتوں بھرا بیان اور سماجی و کاروباری شخصیات سے مل کر انفرادی طور نیکی کی دعوت دیں گے۔ذرائع کے مطابق عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ا س عظیم علمی وروحانی اور تبلیغی سفر کے روح رواں جناب مولانا محمد عمران قادری کے ساتھ عاشقان رسول کو دین اسلام پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دینے کےلئے سفر کرنا چاہتے ہیں تو جلد دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سے+92 315 8661345 پر رابطہ کرلیجئے۔