syria mein yateem khanay ki opening
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

سیریا میں یتیم خانے کا افتتاح

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے  نگران  جناب حاجی عمران عطاری نے ملک شام  میںFGRF اور AFADکے باہمی اشتراک سے  تعمیر ہونے والے آرفن ہاؤس   کا افتتاح کیا۔

دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے ساتھ عوام الناس کے فلاحی اور سماجی خدمات کے پروجیکٹ  بھی  دنیا کے اکثر وبیشتر ممالک  نظر آنا شروع ہوچکے ہیں ۔حالیہ دنوں  دعوت اسلامی  کی مرکزی مجلس  شوری کے نگران  مذہبی  اسکالر  جناب عمران عطاری  نے ترکیہ اور سیریا کے بارڈر پر قائم ہونے والے یتیم خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔یہ یتیم خانہ دعوت اسلامی کا ویلفیئر شعبہ ایف جی آر ایف (FGRF)اور ترکیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اے ایف اے ڈی (AFAD)    کے باہمی اشتراک سے تعمیر کیاگیا ۔اس یتیم خانے کی تعمیر کا بنیادی مقصد سیریا   میں حالات جنگ کے دوران یتیم ہونے والے بچوں کی نگہداشت اور ان کی تعلیم وتربیت  کے لئے  ایسے گھروں کی تعمیر  کرنا تھا جہاں ان بچوں کو اپنائیت کا احساس ہوسکے اور ان  کے لئے ایسا ماحول میسر کرنا تھا جس میں وہ اپنی زندگی علم  اور ہنرحاصل کرکے گزارسکیں۔سیر یا میں یتیم خانے کی افتتاحی تقریب  سے عالمی مفکر اسلام جناب مولانا عمران قادری  نے اظہار خیال کرتےہوئےآرفن ہاؤس  کی تکمیل پر  اللہ   کا شکر ادا کیا اور  سیریا کے مظلوم اور یتیم بچوں کی پرورش اور تعلیم وتربیت  کےلئے قائم کئے جانے والے آرفن ہاؤس       میں  دار المدینہ اسلامک اسکول اور قرآن کی تعلیم دینے کےلئے مدرسۃ المدینہ    بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔اس افتتاحی تقریب کے دوران  یتیم بچوں کو ان کے گھروں کی چابیوں کے ساتھ تحائف بھی پیش کئے گئے ۔

دعوتِ اسلامی کے تحت سیریا میں یتیم خانے کی Opening