tableegh e quran o sunnat kay liye deeni dora
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

تبلیغ قرآن وسنت کےلئے دینی دورہ

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اراکین  بین الاقوامی   سطح پر تبلیغ قرآن وسنت کےلئے مختلف ملکوں کا  دینی دورہ کررہے ہیں

عالمی سطح پر تعلیمات اسلام کی حقانیت کو عملی طور پر اجاگر کرنےکےلئے  دعوتِ اسلامی  کا کردار ڈھکاچھپا نہیں۔کم وبیش 150سے زائد ممالک میں  تبلیغ قرآن وسنت کا کام دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری سرانجام دے رہی ہے۔اسی دینی کام میں مزید بہتری لانے اور دوسروں تک  دین اسلام کا پیغام امن پہنچانے کےلئے  مجلس شوری دعوت اسلامی  کے کچھ اراکین  بین الاقوامی  دینی دورہ کررہے ہیں ۔چنانچہ

10فروری 2024 سے7ا پریل   تک   حاجی محمد علی عطاری  بنگلہ دیش میں   لوگوں کی دینی ، اخلاقی تربیت  اور بنگلہ دیش کےمختلف شہروں میں  نیکی کی دعوت دینے کےلئے  سفر کریں گے۔

15فروری 2024 سے  6 مارچ تک  حاجی رفیع عطاری  نیپال میں رہ کر دعوت اسلامی کے دینی  کام   سر انجام دیں گے۔

18اور  19 فروری  حاجی عبد الحبیب عطاری یوگنڈا کے نومسلموں  کی  دینی تربیت کےساتھ دعوت اسلامی کے مبلغین  جو کہ یوگنڈا میں دینی کام کررہے ہیں ان کے ساتھ  مزید دینی کاموں میں بہتری کےلئے مشورے بھی کریں گے۔

15فروری سے17فروری   حاجی امین عطاری   کینیا میں  اور 20سے 21فروری 2024 تنزانیہ میں  دعوت اسلامی کے دینی کام  کے ساتھ  لوگوں کو نیکی کی دعوت بھی  دیں گے۔

اس روحانی ، علمی  اور تبلیغی سفر میں آپ بھی دعوت اسلامی کی مرکزی مشوری کے ممبران کےساتھ نیکی کی دعوت عام کرنےکےلئے قافلہ میں شرکت کرنا چاہتے  ہیں تو دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل ٹریلو ل ڈیپارٹمنٹ سے +92 315 3784755 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔