teen din kay madani qafilay
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

تین دن کے مدنی قافلے

ماہ اکتوبر کی 11 تا 13   تین دن کے مدنی قافلے سلطان الاولیاء شیخ عبد القادر الجیلانی  کے ایصال ثواب کےلئے پاکستان کے مختلف شہرو ں سے روانہ ہوں گے

کسی ایک انسان کو راہ راست پر لانا ، علم دین سیکھنے کا مسافر بنانا، نیکی راہ پر چلانا، برائی سے روکنا  بہت بڑا کا ر خیر اور اجرو ثواب کا کام ہے،بلکہ راہ راست پرچلنے والے جب تک نیکی کی لگام تھام کر چلتا رہے گا اس شخص کو جس کی وجہ سے وہ شخص ہدایت یافتہ بنا اسے اس کی نیکی کا ثواب ملتارہے گا۔کسی کو علم دین سیکھانا، مسائل دینیہ کی تعلیم دینا ایساصدقہ جاریہ ہے جس کا اجر ہمیشہ جاری رہتاہے ۔اتنی بڑی نیکی حاصل کرنے اور اپنی آخرت کے لئے صدقہ جاریہ کا کام کرنے کےلئے دعوت اسلامی کےمدنی قافلہ ایک بہترین مثال ہے ان مدنی قافلوں کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی اصلاح ہوچکی ہے ،ہزاروں لوگ ان مدنی قافلوں کےذریعے علم دین حاصل کرکے عالم، مفتی ، دینی اسکالرز اور معاشرے کے بہترین لوگ بن چکے ہیں۔ہر ماہ کے تین دن اللہ کی راہ میں لوگوں کو علم دین سیکھانے کےلئے دعوت اسلامی کے تمام دینی مراکز سے مدنی قافلے نکلتے ہیں اور ماہ اکتوبر  2024 بمطابق ماہ ربیع الاخر میں بھی تین دن کے مدنی قافلوں راہ خدا میں سفر کریں گے اور خاص بات یہ ہےکہ 11ا کتوبر سے 13 اکتوبر کے تین دن کے مدنی قافلوں کا مقصد نیکی کی دعوت کا تمام ثواب   حضرت غوث اعظم شیخ سیدنا عبد القادر الگیلانی رحمۃ اللہ کو ایصال ثواب کرنا ہے۔حضور سیدنا شیخ محی الدین عبد القادر الجیلانی کی عقیدت ومحبت دل میں بسائے شہر در شہر رضائے الہی کی نیت سے سفر کرکے لوگوں کو دین کی دعوت دینی ہے اور جو اس راہ میں ثواب ملے اسے بحضور سیدنا شیخ جیلانی غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ کی روح پرفتوح کو ایصال ثواب کرنا ہے۔