telethon campaign 2024
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ٹیلی تھون کمپیئن 2024

ٹیلی تھون کمپیئن برائے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ

دنیا بھر میں جامعۃ المدینہ و مدارس المدینہ کے تعلیمی مقاصد  کی تکمیل میں شامل ہوکر اپنا حصہ ملایئے

علم دین جس طرح حاصل کرنا، سیکھانا اور اس پر عمل کرکے دنیا وآخرت سنوارنا ایک عظیم کام ہے اسی طرح علم دین حاصل کرنےوالوں کی خدمت کرنابھی ایسا نیکی کا کام ہے جس کا اجر صدقہ جاریہ بن جاتا ہے دنیا میں بھی خدمت دین کا صلہ ملتا ہے اور آخرت میں تو اجروثواب  کا کوئی حساب نہیں اور موجودہ دور میں جہاں  تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ چکی ہے معاشرے کی تاریکیاں علم کے اجالے سے دور ہوتی جارہی ہیں اور اگر وہ علم علم دین کا ہو تو اس سے دنیا کے ساتھ آخروی منزلین بھی روشن ہوجاتی  ہیں تو دور حاضر میں علم دین پھیلانا ، عام کرنا، لوگوں کو دین سیکھانا کتنا اہم ہوگیا ہے۔دعوت اسلامی کے نظام ترتیب میں دو ادارے ایسے ہیں جن کی کامیابی کے اعدادوشمار دنیا کے 150 پچاس سے زائد ممالک میں بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔ان اداروں میں ہزاروں طلباوطالبات علم دین حاصل کررہے ان اداروں کے اخراجات کا تخمینہ کروڑوں میں آتا ہے۔ طلبہ وطالبات کی ہر ضرورت کی چیزیں جامعۃ المدینہ اور مدارس المدینہ مہیاکرتا ہے  ۔یہ ادارے دین کے تعلیمی قلعے ہیں ان کی پرورش دیکھ بھال ،ان کےاخراجات، مالی معاملات ،اساتذہ کے تنخواہیں اور دیگر تعلیمی اخراجات کا پورا کرنا کتنا اہم کام ہوگااور اس اہم کام کی ذمہ داری من حیث القوم سبھی عاشقان رسول کی بنتی ہے۔اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ ہر کوئی مسلمان کثیر رقم کےساتھ قرآن وسنت کی تعلیم عام کرنے میں اپنا کل سرمایہ خرچ کرسکے ہر ایک کے اپنے اخراجات ہیں۔ان تمام حالات کے پیش نظر دعوت اسلامی  سال میں ایک بارنومبر کے مہینے میں  قرآ ن کی تعلیم اور علم دین کی اشاعت وترویج میں حصہ ملانے کےلئے ایک ٹیلی تھون کمپیئن شروع کرتی ہے۔چنانچہ ماہ رمضان میں عطیات ،صدقات، زکوۃ کی مد د میں یقینا آپ دعوت اسلامی کےساتھ تعاون کرتے ہوں گے اس کےباوجود آپ کو ایک بار پھر انفاق فی سبیل اللہ کی طرف نومبر میں بھی دعوت الی الخیر دی جاتی ہےکہ اپنی طرف سے ایک یونٹ یعنی اپنے ملک کی کرنسی کے حساب سے پاکستانی رقم 10000 روپےکےمطابق قرآن کی بین الاقوامی خدمت کے سلسلہ میں دیکر دعوت اسلامی کےساتھ تعاو ن کیجئے اور علم دین عام کرنے میں اپنا بھرپور حصہ ملایئے۔

مدارس المدینہ ہو یا جامعات المدینہ یہ بین الاقوامی تعلیمی ادارے فقط آپ کےچندے یعنی ڈونیشن سے ہی اپنے معاملات چلاتے ہیں تو کیوں نا عالمی سطح پر علم دین کی خدمت کرنے میں دعوت اسلامی کی ٹیلی تھون کمپیئن میں اپنا حصہ ضرو ر ملائیں۔ ایک یونٹ 10000 کا ہے آپ دیکھ لیجئے کہ رب کی نعمتیں  کتنی ہیں سب کچھ اسی کا دیا ہواہے تو کیوں  نااپنی آمدنی میں سے کچھ پیسے دعوت اسلامی کے تعلیمی مقاصد کو پوراکرنے میں  دیں اور آخرت کا ثواب دنیا میں رہ کر کمائیں۔