thailand mein tableegh quran o sunnat
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

تھائی لینڈ میں تبلیغ قرآن وسنت

تھائی لینڈ میں   دعوت اسلامی   کے تحت تبلیغ قرآن وسنت  کےلئے  مرکزی مجلس شوری کے رکن قاری ایاز عطاری صاحب   6 جولائی  کو روانہ ہوں گے

تبلیغ دین کےلئے سفر کرنا اور لوگوں  کو علم دین سکھانا بہت بڑا ثواب  کا کام ہے اسلام کے اولین دور سے ہی تبلیغ کا کاشروع ہوگیا ہے  پہلے انفرادی طور پر پھر اجتماعی  طور  دین کی طرف دعوت دی جاتی تھی۔ چنانچہ دور اسلاف کی روایتوں  کی امین دعوت اسلامی  کے دینی کاموں میں اولین ترجیح بھی قافلہ میں سفر کرکے لوگوں   تک دین کا پیغام پہنچانا ہے۔دعوت اسلامی کے  لگاتار  مدنی قافلہ  تبلیغ قرآن وسنت کےلئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے  روانہ ہوتے رہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایک مدنی قافلہ   دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب قاری ایاز عطاری  کی نگرانی میں تھائی لینڈ کی طرف  6 جولائی کو روانہ ہورہاہے۔ یہ قافلہ 17 جولائی تک تھائی لینڈ کے مختلف شہروں میں دینی دورہ کرے گا اور وہاں مقیم مسلمانوں  کو علم دین   سکھائے گااور غیر مسلموں کو اسلام  کی دعوت دے گا۔اگر آپ بھی  دین  کی تبلیغ کے سفر پر روانہ ہونا  چاہتے ہیں تو جلد دعوت اسلامی کے انٹرنیشنل ٹریول  ڈیپارٹمنٹ سے +92 3158661345   پر رابطہ کرسکتے  ہیں۔