yaad e ramzan madani muzakrah
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

یادِ رمضان و مدنی مذاکرہ اجتماع

دعوت اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں9 نومبر کو تحصیل اور ٹاؤن سطح پر یاد رمضان و مدنی مذاکرہ اجتماع  ہوگا

دین اسلام کی تعلیمات کو دنیا بھر میں عام کرنے کےلئے دعوت اسلامی نے ایک ایسے نظام کو قائم کیا جس سے جڑا ہر شخص سنت رسول کی عملی تصویر بن کر معاشرے میں اسلامی کردار کا نمونہ پیش کرتا ہے۔احیائے سنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے ماحول کی برکتوں سے مستفیدہونے والے لاکھوں انسان اسلامی تہذیب وتمدن  کی حقیقی شکل کو دنیا بھر میں متعارف کروا رہے ہیں۔اسلامی تعلیمات کے ساتھ دنیا کے علوم میں مہارت رکھ کر نئے تہذیب کے دلدادہ لوگوں کو زندگی کے حقیقی مقصد اللہ کی عبادت کی طرف دعوت دیتےرہے ہیں۔کم وبیش ڈیڑھ سو سے زائد ممالک میں دعوت اسلامی ہزاروں لوگوں کی دینی واخلاقی اصلاح کاباعث بن رہی ہے جوگ در جوگ عاشقان رسول  اللہ کی راہ میں نیکی کی دعوت دینے کےلئے سفر کر کے عام وخاص کو علم دین  سیکھنے سکھانے کا شعور د ے رہے ہیں۔ دعوت اسلامی  کے نظام تربیت کی سب سے بڑی خوبی کردار سازی ہے اور اس خوبی کی وجہ سے دعوت اسلامی سے وابستہ ہر فرد معاشرہ میں  عزت کا مقام پاتا ہے اوردعوت اسلامی  کی چھتری کے نیچے سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے والوں کی تربیت کا عمل کسی نا کسی حوالے سے جاری رہتا ہے۔ اسلامی ایونٹ ماہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں ہزاروں عاشقان رسول دعوت اسلامی کے اعتکاف شیڈول  میں علم دین سیکھ کر باعمل باکردار مسلمان بن کر دوسروں کی اصلاح کا باعث بن رہے ہیں۔ چنانچہ گزشتہ سال دعوت اسلامی کے اعتکاف شیڈول کے مطابق سنت اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں اور رمضان کی پرکیف ساعتوں میں اعتکاف کرنے والے عاشقان رسول کاپاکستان بھر کی تحصیل و ٹاؤن سطح  پر خصوصی اجتماع 09 نومبر 2024 کو رکھا گیا ہے۔9 نو مبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء یاد رمضان اور مدنی مذاکرہ اجتماع کی خصوصی  بات یہ ہےکہ اس اجتماع میں خصوصی شرکت ایک ماہ اور آخری عشرہ اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں کی ہوگی اور ساتھ ہی عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے بانی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری بھی اس اجتما ع میں اپنے قیمتی ملفوظات سے نوازیں گے۔