دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے

ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ  کراچی میں   دعوت اسلامی کے تمام شعبہ جات  کے ذمہ داران  کا سنتوں بھرا اجتماع  یکم جون  2024 بعد نماز عشاء  سے شروع ہوگا۔

سنتوں کی تبلیغ اور اسلامی تعلیمات  کی  حقیقی شکل متعارف کروانے والی  عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی     کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ اس نے بہت مختصر وقت میں  معاشرہ کے ہر طبقہ کے افراد کو  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کی سنتوں کے سانچے میں ڈھالنے کی عملی کوششیں کیں جس کے نتیجے میں  عوام کی اکثریت  دعوت اسلامی  کے پیغام سے متاثر ہوکر پیغمبر اسلام   علیہ السلام کے طریقہ کے مطابق زندگی گزاررہی ہےنیز دعوت اسلامی  کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں  عاشقان رسول کی  دینی واخلاقی  ترتیب کےلئے  سنتوں بھرے اجتماعات کا اہتمام   بھی کیاجاتاہے۔ یکم جون   2024  بروز ہفتہ بعد نماز عشاء  دعوت اسلامی کے تمام ذمہ داران بشمول کراچی سٹی، تمام شعبہ جات اور مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے تمام اساتذہ ومعلمین اور  ناظمین کی تربیت کے لئے  سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد ہوگا۔ اس اجتماع کی خاص بات کہ اس میں عالم اسلام کی  روحانی وعلمی شخصیت حضرت مولانا محمد الیاس امیر اہلسنت   اجتماع میں شریک ہونے والے عاشقان کی تربیت  فرمائیں گےنیز  ہفتہ وار خصوصی علمی مذاکرہ کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں  امیر  اہلسنت شرکائے اجتماع کے  مختلف سوالات کے جوابات دیں گے۔اس دو روزہ اجتماع میں خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری  شرکائے اجتماع سے ملاقات بھی فرمائیں گےاور اجتماع کے دوسرے دن  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران جناب حاجی عمران قادری  اور پاکستان مشاورت کے نگران جناب حاجی  شاہد عطاری ظہر تا عصر عاشقان رسول کی  تربیت فرمائیں گے اس کے علاوہ عصر تا مغرب  دعوت اسلامی  کے ترجمان  اور مرکزی مجلس شوری کے رکن جناب حاجی عبد الحبیب عطاری   کا خصوصی بیان بھی ہوگا۔